دبئی میں بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا 15 مارچ سے ہوگا شاندار آغاز؛5جنوری سے ہوگا ٹیموں کا اندراج، وزٹ ویزا پردبئی میں موجود کھلاڑیوں کے لئے بھی سنہرا موقع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st January 2019, 9:43 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی یکم جنوری (ایس اونیو) دبئی میں بھٹکل پریمئیر لیگ  المعروف  بی پی ایل کرکٹ کا آٹھواں ٹورنامنٹ  مورخہ 15 مارچ 2019 ؁ سے شروع ہوگا، البتہ بی پی ایل کے لئے ٹیموں کا اندراج 5/ جنوری سے شروع کیا جائے گا جبکہ ٹیم کا نام درج کرنے کی آخری تاریخ  15 جنوری ہوگی۔ اس بات کی اطلاع  ٹورنامنٹ کے کمشنر    جوکاکوشمس الدین ضیاء نے دی۔

 پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ضیاء جوکاکو نے  کہا کہ بی پی ایل کا مقصد کرکٹ کے ذر یعے نوجوانوں کو جوڑنا ہے ۔ اس مرتبہ کھیل میں صرف چھ ٹیموں کو حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا  جس میں سے  پچھلے بی پی ایل ٹورنامنٹ میں  سیمی فائنل تک پہنچنے والی چار ٹیموں میں سے   NGT اسٹرائکر،  ٹریک چارجرس اور KM وائریر تین  ٹیموں  نے اپنا   اندراج   کرایا ہے،  خیال رہے کہ بی پی ایل کی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ بی پی ایل کے آخری ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیموں کو اولین موقع دیا جانا چاہئے۔

 ویسے تو دبئی میں تفریح کے لئے کافی جگہیں ہیں  لیکن بالخصوص نوجوانوں کے لئے  کرکٹ کا میدان سب سے پسندیدہ جگہ ہے اور کرکٹ میچس ہونے کی اطلاع ملتے ہی نوجوان ملک کے کونے کونے سے کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے گراونڈ میں پہنچ جاتے ہیں۔

ریلیز کے مطابق  اس بار بھی  ٹورنامنٹ کو مفید اور کارآمد بنانے کے لئے  اراکین سے رائے مشورے لئے جارہے ہیں اور عوام کو بہترین تفریح فراہم کرنے کے لئے  بھی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  اس مرتبہ بھی یہ ٹورنامنٹ عجمان میں واقع ایک عالمی سطح کے گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے میچس گذشتہ ٹورنامنٹوں کی طرف ہفتے میں ایک دن یعنی صرف جمعہ کو ہوں گے۔ پہلا میچ  15مارچ کو  تو  اپریل 5 کو ٹورنامنٹ کا فائنل ہوگا۔یاد رہے کہ ہر جمعہ کو  تین تین میچس کھیلے جاتے ہیں۔

 اس مرتبہ ٹیموں کا  رجسٹریشن5  جنوری سے کیا جائے گا چونکہ تین ٹیموں کا اندراج کیا جاچکا ہے اس طرح اب  پہلے درج ہونے والی تین ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا  موقع ملے گا ۔ کھلاڑیوں کے اندراج کے لئے 15 جنوری سے 31 جنوری تک کا وقت  دیا گیا ہے ۔ کھلاڑیوں کی بولی یعنی  اوکشن  مورخہ 8/ فروری کو ٹوین ٹاور میں کیا جائے گا۔  

چونکہ  کھلاڑیوں کی تعداد زیادہ ہیں اور ٹورنامنٹ میں صرف  چھ ٹیموں کو ہی موقع دیا جارہا ہے ، اس بنا پر کھلاڑیوں کا انتخاب یعنی اوکشن بہت زیادہ دلچسپ ہونے کی توقع ہے اور ٹیموں میں مضبوط کھلاڑیوں کا ہی انتخاب ہونا طئے ہے۔

بی پی ایل کی  گوررننگ کونسل اس مرتبہ بھی زائد اخراجات پرقابو پانے اور فضول خرچی سےباز رہنے   اور دوسروں کو بھی باز رکھنے پر  پوری طرح  کوشش  کررہی ہے۔ اس تعلق سے ٹیموں کو بھی غیر ضروری اخراجات  سے باز رکھنے  کی ہدایات  دی گئی ہیں۔

 اس مرتبہ وزٹ ویزا پر عرب امارات میں موجود کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کا موقع دیا جائے گا البتہ فی ٹیم  صرف  ایک وزیٹر  کھلاڑی کو لینے کی  گنجائش ہوگی۔ بی پی ایل کمشنر نے واضح کیا ہے کہ وزٹ ویزا پر موجود  کھلاڑیوں کو رجسٹریشن کے وقت اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ وہ کسی بھی  ٹیم میں  منتخب کئے  جانے کی صورت میں وہ پوری ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا۔کمشنر نے یہ بھی کہا ہے کہ جس طرح ٹیموں میں بھٹکل، مرڈیشور اور منکی کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے، اسی طرح  وزٹ ویزا پرحصہ لینے والے کھلاڑیوں  کا تعلق بھی ان ہی  علاقوں سے  ہونا ضروری ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  ٹیم کے رجسٹریشن کے لئے  [email protected] پر ای میل روانہ کریں  اور کھلاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے www.bpluae.net پر اپنی تفصیلات  جمع کرائیں۔  دیگر تفصیلات کیلئے جناب عبدالباسط صوبیدار 6095100 050‘ یا عبدالستار لنکا سے 5516985 055 رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...