کورونا پوزیٹیو کے ڈانڈیلی میں 23، کاروار اور کمٹہ 13 اور بھٹکل میں 12سمیت ضلع اُترکنڑا میں 88 معاملات؛ بھٹکل میں 79 کی رپورٹ نیگیٹیو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th July 2020, 7:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26 جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹیو کے معاملات میں آج بھی اضافہ درج کیا گیا ہے البتہ راحت کی بات یہ ہے کہ آج ہندسہ سو کے اندر ہی رہا۔  ویسے تو سرکاری طور پر آج اتوار کو 85 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس میں بھٹکل سے 11 اور ہوناور سے  چار لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی بات کہی گئی ہے، مگر حقیقت میں بھٹکل میں آج 12 اور ہوناور میں  6 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اس حساب سے آج اُترکنڑا میں کورونا کے 88 معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج اتوار کو ڈانڈیلی میں 23، کمٹہ اور  کاروار سے  کورونا پوزیٹیو کے 13، 13، بھٹکل میں 12، سرسی میں 9، ہوناور میں 6، انکولہ میں 5،  منڈگوڈ اور ہلیال میں 3، 3 اور یلاپور میں 1 کی رپورٹ پوزیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو آج ہلیال میں کورونا سے دو لوگوں کی موت بھی درج کی گئی ہے۔

بھٹکل میں جن 12 لوگوں کی رپورٹس آج پوزیٹیو آئی ہے، اُس میں ایک 26 سالہ  گُدلک روڈ کے رہائشی نوجوان  کی رپورٹ بھی شامل ہے، جو مسقط سے آیا تھا اور مینگلور میں کورنٹائن کے بعد بھٹکل  کے ایک  ہوٹل میں سات دن کورنٹائن میں تھا، اب اسے ویمن سینٹر میں قائم کووئڈ کییر سینٹر  میں شفٹ کیا گیا ہے۔گورٹے سے 3،  بیلکے سے 2، منڈلی، مُٹھلی، جالی اور شرالی سمیت دیگر  دو علاقوں سے بھی ایک ایک کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تمام متاثرہ لوگوں کو  اب بھٹکل ویمن سینٹر میں شفٹ کیا جارہا ہے۔

بھٹکل سب ڈیویژن اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق آج اتوار کو بھٹکل میں  79 لوگوں کی رپورٹس نیگیٹیو آئی ہے جبکہ پانچ لوگوں کو اسپتال سے صحت یاب ہونے پر ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہوناور میں 82 لوگوں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے اور ہوناور میں  تین لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اُدھر کاروار سے ذرائع نے خبر دی ہے کہ آج ہلیال کے 44،  کمٹہ کے 18،  سداپور اور  یلاپور سے 4، 4، منڈگود سے 3 اور کاروار اور جوئیڈا کے 2، 2 لوگوں کو صحت مند ہونے پر ڈسچارج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھٹکل کے اب تک کورونا سے  386 افراد متاثر ہوئے تھے جس میں سے  268 لوگ صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں،  79 لوگوں کو اسپتال یا کوویڈ کیئر سینڑ میں رکھا گیا ہے،  36 لوگوں کو گھرو ں میں ہی ایسولیشن کیا گیا ہے، جبکہ چھ لوگ اپنی جان گنواچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...