کرناٹکا کے 878 پی یو سی طلبہ نے بغیر امتحان ظاہر کئے گئے نتائج کو کیا ریجیکٹ؛ 19 اگست کو لکھیں گے امتحان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd August 2021, 5:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 2/اگست (ایس او نیوز)  کرناٹک کے 878  پی یو سی سکینڈ  طلبہ نے  بغیر امتحان   ظاہر کئے گئے نتائج کو ریجیکٹ کردیا ہے، جن کے لئے اب  19/اگست کو امتحانات ہوں گے۔

یاد ہوگا کہ کورونا وباء کے چلتے اس بار پی یوسی دوم کا امتحان نہیں  رکھا گیا تھا اور پی یو سی اول نیز میٹرک امتحانات میں لئے گئے مارکس کی بنیاد پر سکینڈ پی یو سی کے  مارکس دئے گئے تھے اور 20 جولائی کو  نتائج کا اعلان کیاگیا تھا، اس موقع پر پی یو بورڈ نے واضح کیا تھا کہ جو طلبہ دئے گئے مارکس یا نتائج سے مطمئن نہیں ہیں  اُن کے لئے اگست میں امتحان  رکھا جائے گا۔ جس کے بعد اگست میں حاصل ہونے والے مارکس فائنل قرار دئے جائیں گے۔ 

کرناٹک سے 6 لاکھ سکینڈ پی یو سی طلبہ میں سے  878 طلبہ نے  نتائج کو  ریجیکٹ کرتے ہوئے نئے سرے سے امتحان دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس میں  سے  صرف بلاری سے ہی 237 طلبہ ہیں جو  نئے سرے سے اگست میں ہونے والے امتحان میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔ ان میں سے 221  فریشرس ہیں جبکہ 16 ریپیٹرس بھی ہیں۔

جن طلبہ نے  نتائج کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ  ان کے  فرسٹ پی یو سی اور میٹرک کے مارکس کم تھے، لیکن  اُنہیں اُمید تھی کہ سکینڈ پی یو سی میں وہ زیادہ مارکس حاصل کرسکتے ہیں، لیکن  جو مارکس ملے ہیں اُن سےوہ مطمئن نہیں ہیں لہٰذا  اُنہیں اُمید ہے کہ وہ   امتحان لکھ کر زائد مارکس  حاصل کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔