ایس ایس ایل سی امتحانات: کرناٹک میں 85.63 فیصد طلباء نے حاصل کی کامیابی

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2022, 8:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍مئی (ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی22-2021 کے تعلیمی سال کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے، اس وفعہ جملہ 85.63 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں، ان میں دیہی علاقوں کے طلباء سر فہرست ہیں۔

ریاست وزیر برائے ثانوی تعلیم بی سی ناکیش نے آج ایس ایس ایل سی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جملہ 853436 طلباء نے ایس ایس ایل سی کا امتحان دیا تھا، ان میں سے730881 طلباء کامیاب ہوئے ہیں جس سے 85.63 فیصد کامیابی کی شرح درج ہوئی ہے۔

پچھلے دس سالوں کے مقابلے میں امسال کامیابی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔اس دفعہ ضلعی سطح پر گریڈ دیا گیا ہے اور رینک کی بنیاد پر اضلاع کو تقسیم نہیں کیا گیا ہے۔34 اضلاع میں سے 32 اضلاع کو اے گریڈ دیا گیا ہے، بنگلورو ساؤتھ اور یادگیری ضلع میں بی گریڈ درج ہوا ہے۔

وزیر نے بتایا کہ جملہ نتائج میں دیہی علاقوں کے طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، دیہی علاقوں کے 91.32 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں جبکہ شہری سطح پر 86.64فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی کامیابی کی شرح میں بدستور اضافہ ہوا ہے۔ 730881 طلباء نے امتحان دیا تھا جن میں 412334 طالبات نے امتحان دیا تھا ان میں سے 372279 طالبات کامیاب ہوئی ہیں اور ان کی کامیابی کی شرح 90.29 فیصد ہے۔ 441199 لڑکوں نے ایس ایس ایل کی کا امتحان دیا تھا جن میں سے 358602 لڑکوں نے کامیابی حاصل کی ہے جس سے کامیابی کی شرح 81.3فیصد درج ہوئی ہے۔

ریاست کے 20 اسکول کے طلباء مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں جبکہ ریاست بھر میں 145 طلباء625 سے 625 نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔309 طلبا ء624 نمبرات حاصل کئے ہیں اور 3920 اسکولوں میں صد فیصد کامیابی رہی ہے۔

میڈیم کے مطابق نتائج کا جائزہ لیا جائے تو 92.88فیصہ انگلش میڈیم کے طلباء کامیاب ہوئے ہیں، کنڑا میڈیم کے 87.65فیصد اور اردو میڈیم 76.09 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ناکام ہونے والے طلباء27 جون سے 4 جولائی تک ہونے والے سپلیمنٹری امتحانات میں دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔