مزدوروں کا 85 فیصد ریل کرایہ مرکز کے ذریعہ ادا کرنے کا جھوٹ عدالت میں بے نقاب

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2020, 12:20 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،30؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی وطن روانہ کرنے کے لیے ریلوے کا 85 فیصد کرایہ مرکزی حکومت کی جانب سے ادا کیے جانے کا بی جے پی کاجھوٹ آج اس وقت بے نقاب ہوگیا جب سپریم کورٹ کے روبرو مرکزی حکومت کے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ریلوے کرائے کا پورا خرچ ریاستی حکومتوں نے ادا کیا ہے۔ تشار مہتہ کے اس بیان سے بی جے پی کے جھوٹ کی قلعی ایک بار پھر کھل  گئی ہے۔ اس جھوٹ کے سامنے آنے کے بعد مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سچن ساونت نے مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل عوام سے فوری طور پرمعافی مانگیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو سپریم کورٹ میں اس معاملے میں داخل ایک عرضداشت پر سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے مرکزی حکومت کی جانب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی وطن روانہ کرنے کا خرچ ریاستی حکومتیں برداشت کررہی ہیں۔ اس کا واضح مطلب ہے کہ مرکز کی مودی حکومت نے مزدوروں کو ان کے آبائی وطن روانہ کرنے کے سفر اخراجات میں ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا ہے۔ اپنے اس جھوٹ کی وجہ سے بی جے پی کو ایک بار پھرہزیمت اٹھانی پڑرہی ہے۔

سچن ساونت نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر مزدوروں کے ریلوے کا پوراخرچ ریاستی حکومت کی جانب سے کیے جانے کے باوجود بی جے پی کے لیڈران مسلسل جھوٹ بول کر عوام کوگمراہ کرتے رہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل نے اعلانیہ طور پر یہ جھوٹ بولا تھا کہ مزدوروں کے سفر کا 85 فیصد خرچ مرکزی حکومت ادا کررہی ہے اور 15فیصد ریاستی حکومت دے رہی ہے ۔ چندرکانت پاٹل کے ساتھ ہی مرکزی وزیر نرملاسیتارمن اور پرکاش جاوڈیکر وغیرہ بھی اس جھوٹ کو بولنے میں پیش پیش رہے۔

سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت کے دوران بھی مرکزی حکومت اپنے اس 85فیصد کی ادائیگی کے بارے میں حکم نامہ پیش کرنے میں ٹال مٹول کرتی رہی۔بی جے پی کی اس جھوٹ اور عوامی گمراہی کے خلاف مہاراشٹر پردیش کانگریس کی جانب سے بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل کو چیلنج کیا گیا تھا کہ وہ مرکزی حکومت کے اس 85 فیصد کی دائیگی کا ثبو ت پیش کریں یا پھر اعلانیہ عوام سے معافی مانگیں۔ لیکن انہوں نے یہ چیلنج منظور کرنے کے بجائے فرار ہونے میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اب چونکہ ان کا جھوٹ پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ چندرکانت پاٹل سمیت پوری بی جے پی عوام سے معافی مانگے اور اسی کے ساتھ دنیا کی سب سے جھوٹی پارٹی کے طور پر گنیز بک میں بی جے پی کو شامل کیا جانا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...