ایس ایس ایل سی امتحان کی تیاری میں طلباء ابھی سے جٹ جائیں، راوں سال8.48لاکھ سے زائد طلباء امتحان میں حصہ لیں گے: سریش کمار

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2020, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21/جنوری(ایس او نیوز) ریاست میں امسال ایس ایس ایل سی کے امتحان کے لئے ریاست بھر میں 848192طلباء حصہ لیں گے۔ تمام 30اضلاع کے 14375 مراکزمیں امسال امتحان کروانے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ امتحان کے دوران نقل نویسی اور دھاندلیوں کو قابو میں رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی برقرار رکھی جائے گی۔ رواں سال27مارچ سے9اپریل تک کروائے جائیں گے۔ ریاستی وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم سریش کمار نے پیر کے روز یہ اعلا ن کیا۔ ایک اخباری کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں اس امتحان کے لئے رواں سال 79760اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جوابی پرچوں کی جانچ کا کام 19اپریل سے شروع کیا جائے گا۔وزیر اعظم مودی کی طرف سے پریکشا پہ چرچہ پروگرام کے اہتمام کو طلباء کے لئے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے سریش کمار نے کہا کہ اس پروگرام کی مدد سے طلباء میں امتحان کا خوف دور کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔شہر کے راجہ جی نگرمیں پیر کے روز ایک اسکول میں 500سے زائد طلباء نے پریکشا پہ چرچا پروگرام کا مشاہدہ کیا۔سریش کمار نے کہا کہ امتحان ابھی 66دن دور ہے اس کی تیاری کے لئے طلباء ابھی سے روزانہ کی بنیاد پر ٹائم ٹیبل تیار کرکے اس کے مطابق امتحان کی تیاری میں لگ جائیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال امتحان کی تیاری کے متعلق طلباء کی رہنمائی کے لئے فون ان پروگرام کا اہتمام 28جنوری کو کیا جائے گا۔اس پروگرام میں امتحان کے بارے میں سوالات اور شکوک و شبہات کا ازالہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایجوکیشن کمشنر جگدیش اور دیگر افسر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...