کیرالہ: 84 سالہ خاتون کو 30 منٹ میں دے دی گئی کورونا ویکسین کی دونوں خوراک

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2021, 11:41 PM | ملکی خبریں |

ایرناکولم،18؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کیرالہ کی ایک 84 سالہ خاتون کو 30 منٹ کے فرق سے کووڈ ویکسین کی دونوں خوراک دے دی گئیں۔ واقعہ ایرناکولم ضلع کے الوا واقع سرکاری اسپتال کا ہے۔ ٹیکہ کاری کے لیے اپنے بیٹے کے ساتھ گئی تھندمّا پپو نے کہا کہ ’’مجھے پہلی خوراک دی گئی اور میں کمرے سے لوٹ آئی اور جب میں باہر تھی تو میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ میں اپنے جوتے بھول گئی ہوں۔ اس لیے جب میں جوتے لینے کے لیے لوٹی، تو ایک خاتون افسر آئی اور مجھ سے کہا کہ جوتے چھوڑو اور اندر آؤ۔‘‘

پپو نے آگے کہا کہ ’’اس نے میری بات سننے کی بھی ضرورت نہیں سمجھی اور وہ مجھے اندر لے گئی اور مجھے ایک کرسی پر بیٹھنے کے لیے کہا اور جیسے ہی میں نے ایسا کیا، ایک دوسری خاتون آئی اور مجھے دوسرا شاٹ دے دیا۔‘‘ بعد میں جب اس نے بار بار دو خوراک ملنے کی بات کہی تو اسے ایک گھنٹے کے لیے ایک کمرے میں بیٹھنے کو کہا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جب ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، تو اسے گھر لوٹنے کی اجازت دی گئی۔ تھندمّا پپو کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد طبی افسران نے اسے کئی بار فون کیا یہ پتہ لگانے کے لیے کہ وہ کیسی ہے۔ اس نے فون کرنے والوں کو بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ مہینے قبل اسی طرح کا واقعہ الاپوژا ضلع میں بھی پیش آیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔