دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار سے تجاوز ، کنٹیمنٹ زون کی تعداد 417

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2020, 2:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔کل 2889 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 83 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اموات کی تعداد 65 کے ساتھ بڑھ کر 2623 ہوگئی جب کہ انفیکشن پر قابو پانے کی مہم کے تحت ممنوعہ علاقوں (کنٹیمنٹ زون) کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی۔

دہلی کے لئے اتوار کے روز راحت کی بات یہ ہے کہ مسلسل دوسرے دن بھی، نئے مریضوں کی یومیہ تعداد تین ہزار سے نیچے رہی ہے۔ دہلی میں 23 جون کو سب سے زیادہ 3947 و یومیہ معاملے رپورٹ ہوئے تھے۔

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2889 نئے معاملات کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 83 ہزار 77 تک جا پہنچی ہے۔ اس عرصے کے دوران، 65 اموات کے ساتھ مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 2623 ہوگئی۔

دہلی کے لئے پچھلے 24 گھنٹوں میں بھی راحت کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران 3306 سے زیادہ مریض ٹھیک ہوگئے تھے اور اب تک 52607 متاثرین کورونا کو شکست دے کر صحت مند ہوچکے ہیں۔ آج فعال معاملات کی تعداد 27847 ہے۔

کورونا جانچ میں گذشتہ کچھ دنوں میں آنے والی تیزی سے کل جانچ کی تعداد 498426 کے ریکارڈ تک پہنچ گئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، دہلی میں 20080 ٹسٹ کئے گئے، جبکہ جمعہ کے دن، ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کورونا جانچ کی گئیں۔ دہلی میں دس لاکھ آبادی پر ہونے والی جانچ کی اوسطا 26233 ہوگئی ہے۔ کنٹینمنٹ زون کی تعداد ایک سو سے زائد بڑھ کر 315 سے 427 ہوگئی۔

دہلی میں کورونا کے کل بیڈ 13411 ہیں جن میں سے 6014 مریض ہیں جبکہ 7397 خالی ہیں۔ ہوم آئسولیشن میں 17148 مریض ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...