عرب امارات میں ٹریفک حادثات میں 80 فیصد اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th January 2023, 12:54 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ابو ظہبی، 25؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثات میں 80 فیصد اضافہ ہوگیا جس کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی کے ٹرانسپورٹ سینٹر نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران کھانے پینے سے ٹریفک حادثات 80 فیصد بڑھ گئے ہیں۔

ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ کھانے پینے، موبائل کے استعمال، سوشل میڈیا، گاڑی میں موجود افراد سے گپ شپ اور میک اپ میں مصروف رہنے سے سڑک پر سے توجہ ہٹ جاتی ہے جس کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں۔

سینٹر کی جانب سے ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ اپنا دھیان سڑک پر رکھیں اور ایسے کسی کام میں خود کو مصروف نہ کریں جس سے توجہ دوسری جانب جائے۔

ابو ظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ جو افراد ڈرائیونگ کے دوران کھاتے پیتے، سگریٹ نوشی کرتے یا خواتین میک اپ کرتے ہوئی پائی جائیں گی ان پر 800 درہم جرمانہ ہوگا اور 4 پوائنٹ کاٹ لیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا دبئی کے اسپتال میں انتقال

  پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا اتوار کے روز انتقال ہو گیا، ان کی عمر 79 برس تھی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق سفارتی ذرائع نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیر علاج تھے۔

مینگلور: سعودی عربیہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں جنوبی کینرا کے 3 نوجوانوں سمیت چار لوگوں کی موت

سعودی عربیہ کے الحاسہ شہر کے قریب خُریس نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں جنوبی کینرا سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوانوں سمیت جملہ چار لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ انا للہ و انا الیہ راجعون  ۔ حادثہ جمعہ کی شب کو پیش آیا۔

دبئی سے سکینڈ ہینڈ موبائل خریدنا بھٹکل کے نوجوان کو پڑگیا مہنگا؛ موبائل کو ٹریک کرتے ہوئے انڈور پولس پہنچی بھٹکل

دبئی کی سکینڈ ہینڈ مارکٹ سے موبائل خریدنا بھٹکل کے ایک نوجوان کو اتنا مہنگا پڑگیا کہ انڈور پولس موبائل کو ٹریک کرتے ہوئے بھٹکل  پہنچ کر نہ صرف  نوجوان کو پولس تھانہ بُلا کر موبائل   ضبط کرلیا، بلکہ اُسے انڈور عدالت میں  پیش ہونے کے لئے بھی کہہ دیا کہ موبائل کے تعلق سے وہ عدالت ...

قرآن جلانے والوں کے خلاف سخت جوابی اقدامات کریں: او آئی سی

اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کی مجلس عاملہ کا ایک غیر معمولی اجلاس منگل کے روز سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں واقع اس تنظیم کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ اس میں سویڈن، نیدرلینڈز اور ڈنمارک میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کے نسخے جلائے جانے اور ان کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر سخت ...

سعودی عرب کررہا ہے بیس لاکھ عازمین حج کی خدمت کی تیاری

   سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ مملکت 20 لاکھ عازمین حج کی خدمت کی تیاری کر رہی ہے جن میں جمہوریہ الجزائر کے 41 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔ یہ بات دونوں ممالک کے سرکاری اداروں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ سٹریٹجک ...

سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی حلف برداری

 چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے پیر کو سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کو عہدے کا حلف دلایا۔ جسٹس چندر چوڑ نے سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں تین چیف جسٹس اور ہائی کورٹس کے دو ججوں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

بھٹکل : انجمن بی ایڈکالج کے فورتھ سمسٹر میں سو فیصد نتائج؛ 40 اسٹوڈینٹس نے درج کی امتیازی کامیابی

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی سرپرستی میں چلنےوالی انجمن کالج آف ایجوکیشن (بی ایڈ کالج ) نے سال 2021-22کے بی ایڈ - 4سمسٹر  میں  100فی صد کے ساتھ  کامیابی درج کی ہے۔  جبکہ 41 میں 40 اسٹوڈینٹس نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی درج کی ہے۔

بھٹکل: بچوں کے کتاب میلہ کا تیسرا دن؛ بچوں اور سرپرستوں کا ہجوم؛ رات میں ہونے والے مقابلوں میں بھی دیکھی جارہی ہے بچوں کی کثیر تعداد

 بھٹکل نوائط کالونی تعلقہ اسٹڈیم میں منعقدہ سات روزہ بچوں کا کتاب میلہ کے تیسرے دن آج اتوار کو بھی بچوں اور سرپرستوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔ یہاں چونکہ بچوں کی دلچسپی اور اُن کو راغب کرنے کے لئے کھیلوں کا الگ ہی شعبہ بھی  رکھا گیا ہے اور کم ازکم دوسو روپیوں کی کتابوں کی خریداری ...

تریپورہ کے انتخابی تشدد میں 13 افراد زخمی

 تریپورہ کے کھوائی اور اونا کوٹی اضلاع میں ہفتہ کی شام مخالف فریقوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 13 افراد زخمی اور چھ موٹر سائیکل جل کر تباہ ہو گئیں۔ اس کے علاوہ حزب اختلاف کی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے دو بوتھ آفسوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

مینگلور کے قریب بیلتنگڈی میں بے قابو آٹو رکشہ ندی میں گر گیا - ایک خاتون فوت - ڈرائیور سمیت دیگر  تین افراد زخمی 

مسافروں کو لے جا رہا آٹو رکشہ بے قابو ہوکر ندی میں گرنے سے صفیہ (57 سال) نامی خاتون فوت ہوگئیں اور مریمّا (23 سال) اور محمد اشرف (35 سال) نامی دیگر 2  مسافروں کے علاوہ آٹو ڈرائیور ابوبکر صدیق (21 سال) زخمی ہوگئے ۔