عراق میں امریکی ائیر بیس پر ایران کا حملہ، 80 افراد ہلاک، اسرائیل نے کیا ہائی الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 8th January 2020, 8:47 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،8/جنوری(ایس او نیوز/یو این آئی) ایران نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کے لئے بدھ کے روز عراق میں امریکی فوج اور اس کی اتحاد ی فورس پر درجنوں میزائل حملے کیے۔ سپاہ پاسدارنِ انقلابِ اسلامی ( آئی آر جی ایس) نے بدھ کی صبح الا سد ائیر بیس پر 35 راکٹ داغے۔ الاسد ائیر بیس پر امریکی فوج تعینات ہے۔ خبروں کے مطابق اس حملے میں 80 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے، اس میں 20 فوجی جوان بھی شامل ہیں۔

عراق میں امریکی فوجی ٹھکانے پر ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے اپنی فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ اس وقت اسرائیلی فضائیہ کے طیارے لبنان کے علاقے میں پرواز پر ہے۔ اس سے قبل ایران کی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو انتباہ دیا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر حملے کے لیے ان علاقوں اور فوجی اڈوں کا استعمال کرے گا تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔ ایران کی پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی القدس فورس (آئی آر جی ایس) نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں اربیل اور الاسد ائیر بیس کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل سے حملہ کیا تھا۔ امریکہ کے ڈرون راکٹ حملے میں گزشتہ جمعہ کو ایران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی سمیت کئی لوگوں کی ہلاکت کے بعد ایران کی سیکورٹی فورسز نے انتقام لینے کی دھمکی دی تھی۔

وہیں ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکی فوج بھی متحرک ہوگئی ہے، ایران کے مغربی عراق میں واقع الاسد فضائی اڈوں پر میزائل حملہ کرنے کے بعد مشرقی شام میں واقع امریکی فوج متحرک ہو گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی القدس فورس ( آئی آرجی ایس) نے اعلان کیا ہے کہ فضائی اڈوں پر حملہ کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کے لئے کیا گیا ہے۔ ترجمان سٹیفنی گریشم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں میں واقع امریکی ائیر بیس پر حملے کے واقعہ سے وائٹ ہاؤس با خبر ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...