ٹی-20 ورلڈکپ2022 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی فہرست جاری

Source: S.O. News Service | Published on 8th November 2021, 11:01 AM | اسپورٹس |

دبئی،8؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 مرحلے میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 مرحلے میں خود بخود رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کے حتمی نام سامنے آگئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اس سال ٹی 20 ورلڈکپ کا سپر 12 مرحلہ کھیلنے والی 12 ٹیموں میں سے 8 ٹیمیں آئندہ سال ہونے والے ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں اور انہیں اس مرحلے میں داخلے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔

آئی سی سی کے مطابق سپر 12مرحلے میں خود بخود رسائی کے لیے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم اور رنر اپ سمیت فائنل کے بعد 15 نومبرکو بننے والی رینکنگ کے لحاظ سے بقیہ 6 ٹاپ ٹیموں کا فارمولہ رکھا گیا تھا۔ آج آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد گذشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح ویسٹ انڈیز رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر چلا گیا ہے اور بنگلہ دیش 8 نمبر پر آکر سپر 12 مرحلے میں اپنی جگہ یقینی بناچکا ہے جبکہ سری لنکا نویں نمبر پر موجود ہے۔

اس وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے جس کے بعد بالترتیب پاکستان، ہندوستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا موجود ہیں اور ان کی پوزیشن میں تبدیلی مشکل ہے اور ساتویں نمبر پر موجود افغانستان کے بھی آٹھویں نمبر سے نیچے آنےکا امکان نہیں ہے۔

آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو 2021 کا سپر 12 مرحلہ کھیلنے والی دیگر 2 ٹیموں اسکاٹ لینڈ اور نامیبیا کے ساتھ راؤنڈ ون مرحلہ کھیلنا ہوگا جس میں کامیابی کے بعد ہی وہ سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرسکیں گی۔ یاد رہے 2020 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا میں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا اب یہ ملتوی ہونے والا ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں آسٹریلیا میں ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...