بنگلورو کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے8ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ:   وزیر اعلیٰ  بسواراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2022, 12:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  وزیر اعلیٰ  بسواراج بومئی نے کہا کہ بنگلورو میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور شدید بارش جیسی کسی بھی ہنگامی صورت حال میں درکار فیصلے لینے کے لیے شہر کے تمام آٹھ زونس میں وزیر کی قیادت میں ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے ارکا ن اسمبلی اور وزراء کے ہمراہ جمعہ کو شہر کے بارش سے متاثرہ آر پورم، راما مورتی نگر اور اطراف و اکناف کے علاقوں کا دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔

 منگل کی رات اور اس کے بعد وقفہ وقفہ سے شدید بارش کی وجہ سے شہر کے کئی مکانات زیرآب آگئے۔بومئی نے کہا کہ ہر زون کے لیے (بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے کے تحت) ہم ٹاسک فورس قائم کررہے ہیں جس کی قیادت وزیر کریں گے جبکہ ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور ارکان پارلیمنٹ اس کے ارکان ہوں گے۔

 ان ٹاسک فورسس میں انجینئرس اور جوائنٹ کمشنران بھی موجود ہوں گے۔“ یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گے اور شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں انہیں فیصلے کا اختیار ہوگا۔“ انہوں نے کہا کہ لہٰذا شہر کے آٹھ زونس کے لیے آج سے 8ٹاسک فورس قائم کی جائے گی اور ان کے ماتحت سبھی کام ہوں گے۔

 ہم نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔“ دریں اثناء سنجیدہ نوٹ لیتے ہوئے چیف نسٹر نے بنگلورو ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کے کمشنر کو جھیل کی اراضی کے استعمال کی تبدیلی کا اعلامیہ فوری منسوخ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مفاد عامہ کے خلاف اس طرح کا اعلامیہ جاری کرنے کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی جس کے بعد بی ڈی اے کمشنر نے منسوخی احکام جاری کیے اور اب خاطی عہدیداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

“ بومئی نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”انہوں نے (عہدیداروں) کہا کہ نقشہ کاری کی غلطی تھی۔ میں نے اسے قبول نہیں کیا۔یہ سب بکواس ہے لہٰذا ہم نے اعلامیہ منسوخ کردیا اور نوٹیفائڈ جھیل علاقہ میں کسی بھی لے آؤٹ کو اجازت دینے کا سوال ہی  پیدا نہیں ہوتا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔