گجرات: احمد آباد کے کورونا اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 8 مریض لقمہ اجل

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2020, 12:31 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد،6؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  گجرات کے احمد آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں جمعرات کی آتشزدگی کے بعد 3 خواتین سمیت کم از کم 8 کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ نائب وزیراعلی اور وزیر صحت نتن پٹیل نے بتایا کہ صبح نو بجے کے قریب نورنگ پورہ کے علاقے میں واقع شریئے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جیسے حکومت نے کورونا کے علاج کے لئے وقف کیا تھا، اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اس واقعے میں علاج کے لئے داخل ہونے والے آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران ایک طبی کارکن بھی زخمی ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ اور پورے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

پٹیل نے بتایا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق، آگ آئی سی یو کی کسی مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ ہوگی۔ تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور باقی 41 مریضوں کو سرکاری ایس وی پی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تقریبا 50 کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعے پر غم کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اسپتال میں 8 مریضوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’احمد آباد کے اسپتال میں آگ لگنے سے میں غمزدہ ہوں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے میری تعزیت اور جو زخمی ہوئے ہیں میں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔ اس صورتحال کے بارے میں وزیر اعلی اور میئر سے بات کی۔ انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

امت شاہ کا اظہار تعزیت: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے احمد آباد میں جمعرات کو ایک اسپتال میں آگ لگنے سے ہوئی لوگوں کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمی کی جلد صحیابی کی تمنا کی ہے۔ مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کیا ’’احمد آباد کے ایک اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر شدید رنج ہوا۔ اس گھڑی میں مہلوکین کے کنبوں کے تئیں میری تعزیت۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں‘‘۔ شاہ بھی کورونا سے متاثر ہیں اور گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...