حماۃمیں اسدی فوج اور اپوزیشن کے درمیان 8 ماہ بعد گھمسان کی جنگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th May 2019, 4:46 PM | عالمی خبریں |

بیروت 7مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شام میں صدربشارالاسد کے وفادار ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اسدی فوج نے شمال مغربی شہر حماۃ میں اپوزیشن کے ساتھ گھمسان کی جنگ کےبعد تزویراتی اہمیت کے حامل اہم گائوں اور ٹیلے پر قبضہ کرلیا ہے۔ یہ پیش رفت آٹھ ماہ کےبعد شامی اپوزیشن اور حکومتی فورسز کےدرمیان ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

اسد رجیم کے میڈیا وار مرکز طرف سے جاری ایک بیان میں‌کہا ہے کہ سرکاری فوج نے البانی گائوں اور عثمان ٹیلے پر قبضہ کرلیا ہے۔ یہ علاقے حماۃ کے شمال میں تزویراتی اور دفاعی اعتبار سے اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔

دمشق حکومت اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے حماۃ میں اپوزیشن کے آخری گڑھ میں آٹھ ماہ میں یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔ 30 اپریل کےبعد سے جاری لڑائی میں یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سرکاری فوج حماۃ اور اس کے مضافات میں کوئی بڑا فوجی آپریشن شروع کرسکتی ہے۔

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم آبزر ویٹری کے مطابق البانی اور اس کے اطراف میں ہونے والی لڑائی میں سوموار کو 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

اپوزیشن کےنمائندہ جیش العزہ نے شمال مغربی شام میں کارروائی میں سرکاری فوج کا ٹینک تباہ کرنے اور اس میں موجود تمام فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...