یمن میں اندوہناک آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 170 جھلس گئے

Source: S.O. News Service | Published on 8th March 2021, 11:38 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

صنعاء،8؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) یمن کے دارالحکومت کے ایک غیر مقیم حراست سہولت مرکز میں آگ لگنے سے کم از کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 170 سے زیادہ افراد جھلس گئے۔ وسطی ایشیا اور شمالی افریقہ کے لئے منتقلی کےلئے بین الاقوامی تنظیم (او ای او ایم) کے علاقائی دفتر نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ اتوار کو حوثی باغیوں کے ذریعہ چلائے جارہے اس مرکز میں اچانک سے آگ لگ گئی۔ مرکز میں آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

آئی او ایم علاقائی دفتر نے اتوار کی دیر رات ٹوئٹ کیا، ’’صنعاء‎ میں غیر مقیم حراست سہولت مرکز میں آگ الگنے پر ہمیں پناہ گزینوں اور گارڈس کی موت پر گہرا دکھ ہوا۔ آگ میں آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی حالانکہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ متاثرین کے کنبے اور سبھی زخمیوں کے تئیں ہماری تعزیت ہے۔‘‘ تنظیم نے کہا کہ حادثے میں 170 سے زیادہ جھلسے لوگوں کو طبی راحت مہیا کی جا رہی ہے، جن میں سے 90 کی حالت نازک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان کے کابل کی مسجد میں دھماکہ، امام سمیت 12 نمازی جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی جاں بحق ہوگئے، دھماکہ   جمعہ  کی نماز کی ادائیگی کے دوران کیا گیا۔افغان پولیس  ترجمان کے مطابق کابل کے ضلع شکر درہ میں مسجد کے اندر دھماکہ کیا گیا جس میں مسجد کے امام مفتی نعمان  سمیت ۱۲ نمازی جاں ...

فلسطین میں اسرائیلی فضائی حملے جاری؛ شہید ہونے والوں کی تعداد 119 کو پہنچ گئی؛ بمباری کے باوجود قبلہ اول میں فرزندان توحید نے ادا کی عید الفطر کی نماز

اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ چار روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر113 ہوگئی ہے جن  میں 31 بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک طرف بمباری جاری تھی اور دوسری طرف غزہ پر بمباری کے دوران  قبلہ اول میں ایک لاکھ سے زائد فرزاندن توحید  عید ...

ساحلی کرناٹکا میں 'ٹاوکٹے' طوفان کی دستک ۔ محکمہ موسمیات نے جاری کیا 16 مئی تک ریڈ الرٹ

ساحلی کرناٹکا کی طرف  بڑھتے  'ٹاوکٹے' طوفان کے پیش نظرمحکمہ موسمیات نے 16مئی تک ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے مچھیروں اور عوام الناس کو دریا، سمندراورنشیبی و ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

بھٹکل میں بڑھ رہے ہیں کورونا پوزیٹیو معاملات؛ آج ایک ہی دن 81 کی رپورٹ آئی پوزیٹو

بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا میں  کورونا پوزیٹیو کے معاملات میں دن بدن اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس سے ذمہ داران میں تشویش پائی جارہی ہے۔ آج بدھ کو ایک ہی دن بھٹکل میں کورونا پوزیٹیو کے 81 معاملات سامنے آئے ہیں  جس کے ساتھ ہی  کورونا کی دوسری لہر میں بھٹکل میں پوزیٹیو معاملات کی تعداد ...

کورونا کا خاتمہ جولائی تک نہیں ہوگا: ایکسپرٹ

جس طرح کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد میں کمی درج ہو رہی ہے اس سے یہ امید بنی ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کا خاتمہ جلد ہو جائے گا لیکن وبائی بیماریوں کے ماہر شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ بھلے ہی ابھی کچھ ریاستوں میں کورونا کے کیس کم ہوتے نظر آ رہے ہوں لیکن دوسری لہر کا ...