پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 25th January 2021, 7:40 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 25جنوری (آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کے نواح میں علی الصبح دو مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دونوں حادثے پہاڑی رابطہ سڑکوں پہ برف باری کے بعد جمے کورے پر پھسلن کے باعث پیش آئے۔پہلا حادثہ صبح سات بجے پیش آیا جب ایک ہائی ایس ویگن پھسلن کے باعث تولہ کے مقام پر سڑک سے دو سو گز نیچے ایک کھیت میں جا گری۔دچھور فقیراں سے گڑھی ڈوپٹہ قصبہ میں آنے والی اس ہائی ایس میں ڈرائیور سمیت چھ افراد سوار تھے۔

دوسرا حادثہ ایک جیپ کو مُوری موڑ نامی مقام پر صبح 9 بجے اس وقت پیش آیا جب وہ ست پِہالی گاوٴں سے مرکزی شاہراہ پر واقع کرولی گاوٴں آرہی تھی، یہ حادثہ بھی کورے پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق دوسرا حادثہ پہلے حادثے سے زیادہ خوفناک تھا کیونکہ اس میں گاڑی پتھریلی ڈھلوان پر لڑھکتی ہوئی دو سو گز نیچے جاگری جس کے نتیجہ میں ماں بیٹے سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق اور میاں بیوی سمیت تین دیگر شدید زخمی ہوئے۔

دریں اثنا آزادکشمیر کے وزیراعظم نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ٹریفک سڑک کے حادثات میں آٹھ افراد کی ہلاکت اور چھ دیگر کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتابی کی دعا کی۔انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ بارش و برف باری سے متاثرہ پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

گزشتہ دنوں پاک ایران سرحد پر چاغی پر ہونے والے حادثے میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔ اس سے قبل مظفرآباد میں پھسلن کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ موسم سرما میں پہاڑی علاقوں میں برف باری اور بارش کے باعث ہونے والی پھسلن جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے اکثر خطرناک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...