برازیل میں کووڈ ۔19 سے اب تک 79 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد تقریباً 21 لاکھ

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2020, 11:31 AM | عالمی خبریں |

ساؤ پالو،20؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی وبا کورونا وائرس سے لاطینی امریکہ کا ملک برازیل شدید طور سے دوچار ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23529 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اور ان کی تعداد 21 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اب تک کورونا وائرس کے 2098389 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے کل رات جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے 716 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ مجموعی طور پر 79488 سے تجاوز کرگئی ہے۔ برازیل میں 14 لاکھ سے زیادہ مریض کورونا وائرس سے پوری طرح صحت یاب ہوئے ہیں۔

برازیل کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ساؤ پالو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے، جہاں ابھی تک کورونا وائرس کے 415049 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 19732 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد ریو ڈی جنیرو میں 138524 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کووڈ 19 سے 12114 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برازیل (20.98 لاکھ) پہلے ہی کورونا وائرس کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ (37.62 لاکھ) سے پیچھے ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی فہرست میں برازیل ہی امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے کورونا وائرس کو مستقل طور پر ایک عام فلو قرار دیا تھا جس کے سبب وہ شدید تنقید کا نشانہ بنے تھے۔ بولسنارو خود بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہ مارچ میں اپنے وفد کے ہمراہ امریکہ گئے تھے جس کے بعد ان کے وفد کے 20 ارکان کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ خیال رہے برازیل میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔