اُترکنڑا میں کوویڈ کے بڑھتے معاملات ، آج پھر 78 پوزیٹیو؛ بھٹکل میں تحصیلدار آفس سیل ڈاون؛ ہلیال میں سب سے زیادہ 39 معاملات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th July 2020, 9:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20جولائی (ایس او نیوز)  اُترکنڑا میں آج پیر کو 78 کوویڈ کے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں ہلیال میں سب سے زیادہ 39،  انکولہ میں 16،  بھٹکل میں 13، کمٹہ میں 8، اور کاروار اور منڈگوڈ میں ایک ایک  کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ آج کے تازہ معاملات کے ساتھ ہی ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1163 ہوگئی ہے جس میں 485 افراد صحت یاب ہوکر گھر روانہ ہوچکے ہیں، اب تک دس لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے، جبکہ 668 لوگوں کورنٹائن کیا گیا ہے جن میں  بعض کا علاج بھی جاری ہے۔

بھٹکل میں تحصیلدار دفترسیل ڈاون:   بھٹکل میں بھی کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، آج بھٹکل میں کورونا کے 14 کیسس پوزیٹیو آئے ہیں جس میں تحصیلدار دفتر کا ایک  35 سالہ اہلکار بھی شامل ہے۔ تحصیلدار دفتر کے اہلکار کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی وجہ سے تحصیلدار دفتر کو سیل ڈاون کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بھٹکل کے تحصیلدار صاحب آج اے سی دفتر میں  بیٹھ کر اپنی خدمات انجام دی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ اب تحصیلدار سمیت دیگر تمام اہلکاروں کے تھوک کے سیمپل بھی جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں۔

بھٹکل  میں  آج جن لوگوں کی رپورٹس پوزیٹو آئی ہے اُن میں  مُٹھلی کے تین،  وینکٹاپور شرالی سے دو، پولس کوارٹرس سے دو، سونارکیری، ہونی گیدے ہیبلے،  گڈلک روڈ اور ہیگلے سے ایک ایک  اور آزاد نگر  سلطان اسٹریٹ اور قاضیا اسٹریٹ سے ایک ایک کی رپورٹ شامل ہیں۔

40 لوگ ڈسچارج:   جس طرح کورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیا جارہا ہے، اسی طرح  روزانہ دس پندرہ لوگ  اسپتال یا کورنٹائن سینٹروں سے ڈسچارج بھی ہورہے ہیں۔ آج پیر کو جملہ 40 لوگوں کے ڈسچارج ہونے کی اطلاع ملی ہے جس میں کمٹہ سے 19، منڈگوڈ سے 14، کاروار سے 5 اور سرسی سےدو لوگوں کو  گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

دبئی سے آئے ہوئے تمام لوگوں کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ:   8 جولائی کو دبئی سے جو 178 لوگ  چارٹرڈ فلائٹ  کے ذریعے بھٹکل پہنچے تھے اور جنہیں ہوٹل کولا پیراڈائز اور علی پبلک اسکول میں کورنٹائن کیا گیا تھا گذشتہ دو دنوں سے  اُن تمام کے  تھوک کے سیمپلس جانچ کے لئے کاروار لیباریٹری روانہ کئے گئے ہیں، مسقط سے جو لوگ بھٹکل میں کورنٹائن میں  ہیں پتہ چلا ہے کہ اُن میں سے بھی بعض لوگوں کے سیمپلس  آج پیر کو جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں۔ بقیہ لوگوں کے سیمپلس کل منگل کو روانہ کئے جاسکتے ہیں۔   خیال رہے کہ رپورٹ نیگیٹیو آنے کی صورت میں ان تماموں کو 14 دنوں  کا کورنٹائن مکمل کرنے پر گھر روانہ کیا جائے گا۔

کوویڈ کیر سینٹر میں اب صرف چار لوگ:   بھٹکل ویمن سینٹر جسے بھٹکل کوویڈ کیرسینٹر میں تبدیل کیاگیا ہے،  اب صرف چار لوگ کورنٹائن میں ہیں جبکہ باقی تمام لوگوں کو رپورٹ نیگیٹیو آنے کی بنیاد پر گھر روانہ کیا جاچکا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ اب جو چار لوگ وہاں کورنٹائن میں ہیں، اگلے دو تین دنوں میں اُن کی بھی کورنٹائن کی مدت پوری ہوگی اگر رپورٹ نیگیٹو آتی ہے تو اگلے دو تین دنوں میں انہیں بھی گھر بھیجا جائے گا۔جس کے لئے آج یا کل مزید لوگوں کو یہاں نہیں رکھا جائے گا۔

پتہ چلا ہے کہ کوویڈ کئیر سینٹر سے تمام لوگ خالی ہونے کے بعد سینٹر کو سینی ٹائز کیا جائے گا،  صفائی ستھرائی سمیت بیڈشیٹس وغیرہ تبدیل کرنے کے بعد پھر یہاں لوگوں کو رکھا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔