ایودھیا فیصلہ: اتر پردیش میں سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ ڈالنے والے 77 افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 11th November 2019, 11:56 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ،11/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ماحول بگاڑنے کے لیے کیے گئے قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے میں پورے اتر پردیش میں 77 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لکھنؤ پولس کے ذریعہ دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 34 معاملے درج کر لیے گئے ہیں اور 77 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 8275 پوسٹ میں سے تقریباً 4563 ایسی پوسٹ پر کارروائی کی گئی ہے جو قابل اعتراض تھے۔ یہ پوسٹ فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب پر کیے گئے تھے۔

اتر پردیش کے پولس ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے پہلے ہی بتایا تھا کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کی رپورٹوں پر نظر رکھنے کے لیے ریاست میں پہلی بار ایک ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) تشکیل دیا گیا۔

اسی درمیان پولس فورس نے شرپسندوں پر کنٹرول کرنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے جیسے احتیاطی قدم اٹھائے، ساتھ ہی حساس اور مصروف بازاروں میں گشتی کر کے سماج دشمن عناصر کو سخت پیغام بھی دیا۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز ایودھیا معاملہ پر فیصلہ آنے سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سبھی خفیہ نظام کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ مل کر سیکورٹی انتظامات کو لے کر ایک تجزیاتی میٹنگ کی تھی۔ فیصلہ آنے کے بعد امت شاہ نے سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے فون پر حالات کی جانکاری لی تھی۔ اس دوران پولس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے خاص طور پر سوشل میڈیا پر اپنی گہری نظر بنائے ہوئی تھی۔

اس درمیان مغربی بنگال، بہار اور کیرالہ جیسی کچھ ریاستوں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت ان ریاستوں کی خفیہ ایجنسیوں کو خاص طور پر مدد دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے باقی حساس علاقوں میں پولس گشت جاری ہے اور سیکورٹی کافی سخت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...