انجمن پی یوکالج فورویمن بھٹکل میں چوہترواں جشن ِیوم جمہوریہ
بھٹکل 28 جنوری (ایس او نیوز/ نورجہاں محمد ہاشم کچی) 26 جنوری بروز جمعرات صبح آٹھ بجے انجمن پی یو کالج فار ویمن کے خدیجہ سیدعلی کیمپس کےاحاطے میں بدستِ پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ محتشم کے رسمِ پرچم کشائی کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرطالبات سے خطاب کرتے ہوئے فرزانہ محتشم نے بتایا کہ 26 جنوری کی اہمیت یہ ہے کہ حکومت ہند ایکٹ جو 1935 سے نافذ تھا منسوخ کر کے آئین ہند کی عمل آوری ہوئی۔ دستورسازاسمبلی نے آئین ہند کو 26 نومبر1949ء کو اخذ کیا اور 26 جنوری 1950ء کو تنفیذ کی اجازت دے دی۔ آئین ہند کی تنفیذ سے بھارت میں جمہوری طرز حکومت کا آغاز ہوا۔
انگریزی لیکچررمحترمہ نفیسہ۔ اے۔ شیخ نے نظا مت کی۔ طالبات نے بھی بڑے جو ش و خروش کے ساتھ یومِ جمہوریہ کی تقریب میں حصہ لیتے ہوئے جشن کو دلچسپ بنایا۔ پی یو سی آرٹس سالِ اول سے طالب صوحہ نے انگریزی، پی یو سی سائنس سالِ اول سے طالبہ ثناء شیخ نے ہندی، پی یو سی سائنس سالِ اول سے طالبہ سدرہ نے اردو زبان میں تقاریر اور پی یو سی سائنس سالِ اول سے طالبہ عائشہ رامین اور پی یو سی آرٹس سالِ دوم سے اشفیہ، پی یو سی کامرس سالِ اول سے مریم رکن الدین اور ساتھی نے ملی نغمات گنگنا کرسماع باندھ دیا۔ ان طالبات کو انگریزی لیکچرر محترمہ طالعہ معلم صاحبہ اورہندی لیکچرر محترمہ وحیدہ۔آر۔ جی صاحبہ کے دستِ مبارک سے انعامات سے نوازا گیا۔ آخر میں۔ محترمہ نفیسہ۔ اے۔ شیخ صاحبہ کے کلمات تشکر کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔