ملک میں کورونا کے مریضوں میں زبردست اضافہ، 24 گھنٹوں میں 7466 نئے کیس، 175 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2020, 7:59 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) متاثرین کی تعداد ہر روز بڑھنے کی وجہ سے اس وبا کی خطرناک شکل بڑھتی جا رہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 7466 نئے معاملے سامنے آنے سے مریضوں کی کُل تعداد 1,65,799 پر پہنچ گئی ہے اور اس مدت میں 175 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثر 3414 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں، جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی کل تعداد 71,106 ہوگئی ہے۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک اس سے 1,65,799 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4706 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورونا کے کل 89987 فعال معاملے ہیں۔ ملک میں بدھ کو اور منگل کو نئے معاملوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔ بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے معاملے سامنے آئے تھے اس کے بعد دو دن سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔

مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس ریاست میں کورونا نے بہت قہر برپایا ہے۔ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 2598 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر59,546 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 1982 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور18,616 اس کے انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 20000 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 19372 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 145 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 10548 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے، قومی دارالحکومت کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں یہ تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں 16281 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 316 کی موت ہوچکی ہے،جبکہ علاج کے بعد 7495 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوستان کا ٹی 20 سیریز سے شروع ہوگا آسٹریلیائی دورہ

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ- ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 15،562 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 960 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ، 8003 افراد اس مرض سے ٹھیک ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس زبردست طریقے سے پھیل رہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 8067 تک جا پہنچی ہے اور 180 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 4817 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے حساب سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 7170 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 197 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 4215 افراد اس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں اب تک 4536 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 295 افراد ہلاک اور 1668 افراد اب تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ میں 2256 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا کی وجہ سے 67 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک 1345 افراد اس مرض سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 3251 اور کرناٹک میں 2533 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 59 اور 47 ہے۔ جموں و کشمیر کے وسطی علاقوں میں، متاثرہ افراد کی تعداد 2036 ہوگئی ہے اور 27 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 40، ہریانہ میں 19، بہار میں 15، اڈیشہ اور کیرالہ میں سات سات، ہماچل پردیش میں پانچ، جھارکھنڈ، آسام، چندی گڑھ اور اتراکھنڈ میں چارچار اور میگھالیہ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔