بنگلورو میں طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پرایک معمرشخص کو پیٹ پیٹ کراُتارا گیا موت کے گھاٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th December 2022, 1:25 AM | ریاستی خبریں |

بینگلور12 ڈسمبر (ایس او نیوز) اتوار کی رات دیر گئے ایک عمررسیدہ شخص کو اس کے پڑوس میں ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اُتارا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مشرقی بنگلورو میں رہنے والے 73 سالہ کوپنّا عرف کُوپّاسوامی نے رات 9 بجے کے قریب کلاس 10 کی طالبہ جواپنے گھر کے باہر سُکھایا ہوا یونیفارم لینے کے لئے گھر سے باہر نکلی تھی، اس کو جوس کی پیشکش کرتے ہوئے ایک زیر تعمیرعمارت کی پہلی منزلہ پر لے گیا اوراسے نشہ آور جوس پلاکر بے ہوش کردیا۔

گھر سے باہر نکلی ہوئی لڑکی جب واپس گھر نہ آئی تو گھر والوں نے گھر گھرجاکر دروازہ کھٹکھٹانا شروع کردیا جس کے دوران زیر تعمیر عمارتوں میں ٹائلیں بچھانے کاکام کرنے والے کوپنّا کے گھر میں لڑکی پائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گھر کے اندر کوپنّا لڑکی کے ساتھ برہنہ حالت میں تھا، جس کو دیکھتے ہی گھر والوں نے اندازہ لگالیا کہ اس نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

اس حالت میں دیکھتے ہی تین لوگوں نے کوپنّا کی پیٹائی کردی جبکہ گھر والے لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے۔ پیرکو گھر والوں نے متعلقہ شخص کے خلاف پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی۔ شکایت موصول ہوتے ہی ہینّور پولیس حرکت میں آگئی اور فوری کوپنّا کے گھر پہنچی، مگروہ گھر پر مردہ حالت میں پایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ایسٹ) بھیما شنکرایس گُولڈ نے بتایا کہ کوپنّا، جس کا تعلق تمل ناڈو سے ہے، کئی سالوں سے لڑکی کے گھر کے پڑوس میں مقیم تھا اور لڑکی کے گھر والوں کو جانتا تھا۔

پولیس نے کوپنّا کے خلاف لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ لڑکی کے کزن، ایک رشتہ دار اوراس کے کزن کے دوست کے خلاف بھی قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

بتایا جارہا ہے کہ تینوں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ کوپنّا ان کے گھونسوں اور ہاتھ کی پیٹائی سے مرجائے گا۔

ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ کوپنّا نے لڑکی کو سستی شراب پینے پر مجبور کیا ہوگا۔ "ہمیں اس کے کمرے میں وہسکی کا ٹیٹرا پیک ملا،" اہلکار نے تصدیق کی۔

اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے تمل ناڈو میں کوپنّا کی بہن کو قتل کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ بہن کے آنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور بعد میں لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔