سیریا: مہاجرین کو لے کر جا رہی کشتی غرقاب ہونے سے 73 افراد کی موت، 20 لوگوں کو بچایا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2022, 5:38 PM | عالمی خبریں |

سیریا،24؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سیریائی ساحل کے پاس ایک کشتی غرقاب ہونے سے کم از کم 73 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ سیریا کے وزیر صحت نے اس سلسلے میں جانکاری میڈیا کو دی۔ وزیر صحت حسن الگباش نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ سیریا کے ساحلی شہر ٹارٹس کے الباسل اسپتال میں ان لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے جو کشتی کے ڈوبنے کے بعد بچائے گئے ہیں۔

سمندری بندرگاہ کے سیریائی جنرل ڈائریکٹر سمیر کوبروسلی نے جمعہ کے روز بچائے گئے لوگوں کی گواہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’کشتی منگل کو لبنان سے غیر قانونی مہاجرین کو نامعلوم منازل پر لے جا رہی تھی۔ کوبروسلی کا کہنا ہے کہ سیریا کے افسران کے ذریعہ شروع کیے گئے کھوج اور بچاؤ مہم کے دوران جمعہ کو 31 لاشیں برآمد کی گئیں۔

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے جمعہ کو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشتی کی حقیقی صلاحیت صرف 30 لوگوں کی تھی، لیکن اس میں 100 سے 150 لوگ سوار تھے۔ لبان کے وزیر برائے تعمیرات عامہ و ٹرانسپورٹ علی حمیح کے مطابق بچائے گئے 20 مہاجرین میں 5 لبنانی، 12 سیریائی اور 3 فلسطینی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

فلپائن میں مسافربس گہری کھائی میں گرگئی؛ 17 افراد ہلاک

سینٹرل فلپائن میں ایک مسافر برداربس کھائی میں جا گرنے کی وجہ سے سترہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سات کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق بس فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جارہی تھی جس پر 30 سے زائد مسافرسوارتھے۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ ۳ ڈسمبر(ایس او نیوز): غزہ میں فلسطینوں پراسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

امریکی شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران خاتون کی خودسوزی

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے اور اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک ...