کرونا وائرس: یو اے ای میں 706 نئے کیسوں اور 4 اموات کی تصدیق

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2020, 2:31 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،17؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 796 نئے کیسوں اور 4 اموات کی تصدیق کی ہے جبکہ اس مہلک وبا کا شکار مزید 603 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

یو اے ای کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب کووِڈ-19 کے کل کیسوں کی تعداد 22627 ہوگئی ہے اور ان میں سے 214 کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ 7931 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دریں اثناء یو اے ای حکومت کی ترجمان ڈاکٹر آمنہ الضحاک الشمسی نے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ آیندہ عیدالفطر کے موقع پر عوامی اجتماعات اور آپس میں گھلنے ملنے سے گریز کریں۔

انھوں نے کہا کہ '' عید سماجی تقریبات اور اجتماعات کا ایک موقع ہوتی ہے،ہم تمام خاندانوں کو یہ تجویز کرتے ہیں کہ وہ اس مرتبہ ان عادات سے گریز کریں۔''

انھوں نے کہا:'' تصور کریں کسی خاندان کا ایک فرد کرونا وائرس کا شکار ہوجاتا ہے کیونکہ اس نے بغیر جانے بوجھے ایک اور متاثرہ شخص سے ملاقات کی تھی۔اس میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔پھر وہ اپنے دادا سے ، بچوں سے اور خاندان کے دوسرے افراد سے ملتا ہے۔وہ حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر ان کے ساتھ دن گزارتا ہے تو اس طرح اس کے خاندان کے دوسرے افراد بھی کرونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔''

ترجمان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کرونا وائرس کے پھیلنے کی مزید وضاحت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ '' دن کے اختتام پر خاندان کا ہر فرد اس شخص کے گھر میں جائے گا۔وہ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ یہ شخص وبا سے متاثر ہوچکا ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی ان میں سے اس کے دوستوں کے پاس سے گزرے اور ان سے ہیلو ہائے کرے۔ پھر ان میں کوئی شخص عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد کام پر چلا جائے۔اس طرح تب تک 40 کیس 100 سے زیادہ کیس بن چکے ہوں گے۔ان خاندانوں کے افراد آگے مزید افراد کو متاثر کریں گے اور یوں سیکڑوں کیس ہزاروں میں تبدیل ہوجائیں گے۔''

الشمسی کا کہنا ہے کہ ''یہ تو ایک منظرنامہ ہے اور اسی میں دائمی امراض کا شکار افراد اور خاندان کے ضعیف العمر افراد میں کرنا کی علامات خطرناک صورت اختیار کرسکتی ہیں۔اس کی سادہ سی وجہ یہ ہوگی کہ ان لوگوں نے حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی ہوں گی اور کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بنیادی اصول کو اہمیت نہیں دی ہوگی اور وہ سماجی فاصلہ اختیار کرنا اور اجتماعات میں شرکت سے گریز ہے۔''

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...