اترکنڑا ضلع کے لئے 15090کوویڈ انجکشن کی سپلائی : 16جنوری سے ویکسن لگانے کا عمل شروع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th January 2021, 8:33 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:15؍جنوری (ایس اؤ نیوز)بیلگام ڈویزن کے اترکنڑا ضلع کو 15090ڈوز کووڈ انجکشن کا حصہ دیا جاچکاہے۔ جس میں 7000 انجکشن پہلے مرحلے کے طورپرکاروارپہنچ جانے کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نےجانکاری دی ہے۔

 ڈی سی نے اس سلسلے میں تفصیلات  بتاتے ہوئے کہاکہ  پہلے مرحلے میں صحت عامہ کے عملے ، آنگن واڑی اور آشا کارکنان، محافظاتی دستوں  سمیت کل 13ہزار لوگوں کو کوویڈ انجکش  دئیے جائیں گے پھر اس کے بعدمرحلہ وار عوام تک پہنچیں گے۔ فی الحال ضلع میں 11 مراکز  بنائے گئے ہیں۔ جہاں تعلقہ وار سطح پر یومیہ 100کے حساب سے ضلع میں 1100لوگوں کو ہردن انجکشن لگایا جائے گا۔ ایک مرکز پر ایک پولس سمیت پانچ عملے کے حساب سے کل 515عملہ تعینات کیاگیا ہے۔ 105جگہوں پر کولڈ اسٹوریج کا انتظام کیاگیا ہے۔ ضلع میں 105آئس لائنڈ ریفریجیٹر ، محکمہ مویشی پالن سے 18اس طرح جملہ 123 اسٹوریج کا انتظام کیا گیا ہے۔

 محکمہ صحت عامہ سے 1اور محکمہ مویشی پالن سے 2واک ان کولر لئے گئے ہیں جس کی مدد سے انجکشن کی سپلائی ہوگی۔  اس سلسلےمیں محکمہ جات کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے  انہیں ہدایات دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ 16جنوری کی صبح سب سے پہلے میونسپالٹی کے ورکروں کو انجکشن دینے کے بعد صحت عامہ کے عملے کو ویکسین دئے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ  وزیر اعظم نریندر مودی کل 16جنوری کو کووڈ-19ویکسنیشن کا  ورچوئیل افتتاح کریں گے جس کے بعد تمام علاقوں میں ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔