کرناٹک : کووی شیلڈ کا70 فیصد 45 سال سے زیادہ عمر والوں کیلئے
بنگلورو،9؍ مئی (ایس او نیوز) وزیرصحت کے سدھاکر نے یہاں کہا کہ کرناٹک میں کووی شیلڈ کے دستیاب اسٹاک کا 70 فیصد 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ویکسی نیشن کے لئے استعمال کیا جائے گاجو دوسری خوراک کے انتظار میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ باقی 30 فیصد 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ایسے افراد کو پہلی خوراک کے لئے استعمال کیا جائے گاجو اس کے منتظر ہیں۔
وزیر موصوف نے ٹویٹ کیا ”کوویکسین صرف 45سال سے زیادہ عمر کے افراد کو دی جائے گی جن کے لئے پہلی خوراک کے 6 ہفتوں کے بعد دوسری خوراک باقی ہے۔“
ریاست میں جمعہ کو592 کووِڈ اموات اور 48,781نئے معاملات درج ہوئے۔یاد رہے ریاستی حکومت نے جمعہ کواعلان کیا ہے کہ 10سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔