7سال قبل ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی، محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران نے بی ایم ٹی سی سے12ہزار روپئے کا جرمانہ وصول کیا

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2021, 11:41 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍ستمبر(ایس او نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران نے سگنل جمپ کرتے ہوئے ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن(بی ایم ٹی سی) بس پر12,200روپیوں کا جرمانہ لگا یا ہے۔7سال قبل KA-01 F8999نمبر بس پر اب تک کا سب سے زیادہ جرمانہ لگا یا گیا ہے۔مزکورہ بس ڈپو نمبر45میں رہتی ہے،30جون 2021کو اس بس کی ایف سی کے لئے آر ٹی او دفتر لے جانے پر اس بس نے سگنل جمپ کرنے کے علاوہ ٹرافک قوانین کے خلاف ورزی کر نے کا پتہ لگا۔ٹرافک پو لیس نے یہ جرمانہ محکمہ ٹرانسپورٹ سے وصول کیا تھا،جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران نے بی ایم ٹی سی سے مزکورہ جرمانہ وصول کیا۔مزکورہ بس16مارچ2018کو ڈپو نمبر26سے ڈپو نمبر45کو منتقل کی گئی تھی۔بتا یا جا تا ہے کہ21ستمبر2014کو مزکورہ بس کی باڈی فٹنس کی جانچ کی گئی اس وقت پتہ چلا کہ مذکورہ بس کے پرمیٹ کی تاریخ بھی ختم ہو چکی تھی،اس کے علاوہ بس10لاکھ کلو میٹر سے زائدمضافات طے کر چکی تھی۔ بی ایم ٹی سی میں یہ قانون ہے کہ 10لاکھ کلو میٹر سے زیادہ سفر کر چکی بسوں کو گجری میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اس بس نے ٹرافک قوانین کے خلاف ورزی کر نے پر یہ جرمانہ بس کے ڈرائیور وینکٹپا سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جس کے بعد بی ایم ٹی سی افسران ڈرائیور وینکٹپا کو تلاش کرتے ہو ئے اس کے گھر پہنچے،لیکن وہاں پہنچنے پر افسران کو مایوسی کا سامنا کر نا پڑا اور خود کچھ روپئے وینکٹپا کے خاندان کو ادا کر کے لوٹنا پڑا،کیونکہ وینکٹپا کی موت ہو چکی تھی۔ جس کے بعد اس جرمانہ کی رقم بس کے کنڈکٹر لکشمن سے وصول کرنے کا فیصلہ کے کر اس کی تنخواہ میں سے رقم کاٹی جا رہی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔