بیدر: بھیانک سڑک حادثہ میں 7 مزدور خواتین ہلاک - 11 زخمیوں میں 2 کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2022, 12:36 PM | ریاستی خبریں |

بیدر،5؍ نومبر (ایس او نیوز) بیدر سے 50 کلو میٹر دوری پر بیملکھیڈا گاوں میں کل دیر شام میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں زرعی مزدوری کرنے والی 7 خواتین ہلاک ہوگئیں اور 11 مزدور زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ اودمنلّی گاوں کے رہنے والے مزدور جب کھیتوں میں کام ختم کرکے تین پہیہ آٹو رکشہ پر واپس اپنے گاوں لوٹ رہے تھے تو ایک تیز رفتار ٹیپّر ٹرک نے رکشہ کو ٹکر ماری۔ زخمی ہونے والوں میں آٹو رکشہ اور ٹیپّر ٹرک کے دونوں ڈرائیورس شامل ہیں۔ 
    
بیدر ڈپٹی کمشنر گووندا کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیل کے مطابق "بیلمکھیڈا کرناٹکا اور تلنگانہ کی سرحد پر واقع گاوں ہے ۔ اس سڑک پر بہت ہی کم حادثات ہوتے ہیں کیونکہ یہاں موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت زیادہ نہیں ہوتی ۔ یہاں فارم کے مالکان مزدوروں کے لئے سواری کا انتظام کرتے ہیں اور صبح کے وقت انہیں گاوں سے کھیتوں کی طرف لے جاتے ہیں ۔ پھر شام کو کام ختم ہونے کے بعد انہیں واپس گھروں تک لاتے ہیں ۔ عام طور پر مزدوروں کو لانے اور لے جانے کے لئے آٹو رکشہ کا  ہی انتظام کیا جاتا ہے ۔ ڈرائیوروں کی بے پروا ڈرائیونگ کی وجہ سے اتنے سارے معصوم افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔"

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...