بدعنوانی کے نام پر وزیراعلیٰ یوگی کی کارروائی، 7 پی پی ایس افسروں کو جبراََریٹائرکیا
لکھنؤ،7نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بدعنوانی کے خلاف یوپی حکومت کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔یوگی حکومت نے بدعنوانی کے الزامات میں ایک بار پھر 7 پی پی ایس افسروں کو جبرا ریٹائرمنٹ دے دیا ہے۔بدعنوانی پر زیروبرداشت کی پالیسی کے تحت یوگی حکومت پہلے بھی کئی افسران کو جبرا ریٹائر کر چکی ہے۔یوگی حکومت کی طرف سے کی گئی اس کارروائی میں ارون کمار (اسسٹنٹ افسر 15 ویں ڈکٹ پی اے سی آگرہ)، ونود کمار گپتا (پولیس ڈپٹی انسپکٹر ڈسٹرکٹ فیض آباد)، نریندر سنگھ رانا (پولیس ڈپٹی انسپکٹر ڈسٹرکٹ آگرہ) رتن کمار یادو (اسسٹنٹ افسر پی اے سی جھانسی)، تیجویر سنگھ یادو (27 ویں ڈکٹ پی اے سی سیتاپور)، سنتوش کمار سنگھ (افسر مرادآباد) اور تنویر احمد خاں شامل ہیں۔بتا دیں کہ یوگی حکومت نے ریاست کے بدعنوان افسران کی فہرست تیار کی ہے۔اس لسٹ میں تقریبا چھ سو افسران کے نام ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ چار سو بدعنوان افسروں کو حکومت نے وارننگ جاری کی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔محکمہ داخلہ کے جائزے کے دوران سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بدعنوان اور ناکارہ پولیس اہلکاروں کو زبردستی ریٹائرمنٹ دینے کی ہدایت دی گئی۔اس کے بعد اے ڈی جی پیوش آنند نے تمام یونٹس اور اضلاع میں بنائے اسکریننگ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی۔ان پولیس والوں کی چھٹی کی جائے گی، جو 31 مارچ 2019 کو 50 سال کی عمر پار کر چکے ہیں۔