نائب وزیر اعلیٰ اشوتھ نارائین نے شہر کے مغربی زون میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 11:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍جولائی(ایس او نیوز) شہر بنگلورو میں کورونا متاثرین کے علاج کے لئے حکومت کی طرف سے جاری انتظامات کے ساتھ ریاستی حکومت نے ہفتہ کے روز ا س حقیقت کا بھی اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہر کر مرنے والوں کی تعداد کورونا متاثرین کے مقابلہ کافی زیادہ ہے اور ان کے علاج کے لئے حکومت نے فوری انتظامات کرنے کا اعلان کیاہے۔

ہفتہ کے روز ناؤ وزیر اعلیٰ اور بنگلورو ویسٹ زون کے کوویڈ انچارج وزیر ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے شہر کے مغربی زون کے منتخب نمائندوں جن میں اراکین اسمبلی اور 44کارپوریٹرس شامل ہیں ان تمام پر مشتمل ایک اجلاس طلب کیا اور اس اجلاس کے دوران انہوں نے شہر کے ویسٹ زون میں کورونا وائر س کی ورتحال اور اس سے نپٹنے کے لئے اب تک حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ا س میٹنگ میں ریاستی وزیر برائے شہری رسد و غذا کے گوپالیا، رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان اور بڑی تعداد میں کارپریٹروں نے شرکت کی۔ اس زون کے لئے آئی اے ایس آفیسر اجول کمار گھوش کو انچارج آفیسر مقرر کیا گیا ہے وہ بھی اس میٹنگ میں حاضر رہے۔میٹنگ کے دوران ضمیر احمد خان نے نائب وزیر اعلیٰ کے علم میں یہ بات لائی کہ کورونا وائر س متاثرین کے علاج کی طرف پوری توجہ مبذول کردئیے جانے کے سبب شہر بنگلورو میں کورونا وائرس متاثرین کے علاج کے لئے بستروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے لئے دیگر انتظامات ہو چکے ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ جو مریض کورو نا سے ہٹ کر دیگر امراض کا شکار ہیں ان کے علاج کے لئے سہولت فراہم کی جائے۔

اس میٹنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعدا د شہر بنگلورو میں 200سے کچھ زیادہ ہے لیکن کورونا وائرس سے ہٹ کر دیگر بیماریوں جن میں قلبی امراض، گردوں کے امراض، کینسر، ذیابیطں اور دیگر وغیرہ کا بروقت علاج میسر نہ ہونے کے سبب اب تک ایک ہزا ر سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ اشوتھ نارائن نے اس صورتحال کو تسلیم کیا اور کہا کہ حکومت اس بات کے لئے کوشاں ہے کہ جلد از جلد تمام مریضوں کو ہنگامی طبی سہولت تک رسائی کے لئے انتظامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر احمد خان کی طرف سے شہر کے وکٹوریہ اسپتال کے احاطہ میں پی ایم ایس ایس وائی اسکیم کے تحت تعمیر شدہ اسپتال کی عمارت کی نشاندہی کروائی گئی ہے جہاں پر 120آئی سی یو، 200سے زائد آکسیجن بستر اور 100ایچ ایف ڈی بستروں کی سہولت دستیاب ہے اس عمارت کو اب ڈاکٹروں کو کوارنٹائن کرنے کی بجائے غیر کرونا مریضوں کے علاج کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ میٹنگ میں طے کیا گیا کہ شہر کے مغربی زون میں کورونا وائرس سے متاثرہونے والے افراد کے علاج کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں کورونا وائرس کی عوامی ٹیسٹنگ کے سلسلہ کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور اس کے لئے تیزی سے نتیجہ دینے والے ٹیسٹنگ کٹس آر ٹی پی سی آر کا استعمال کیا جائے۔

اس میٹنگ میں ضمیر احمد خان نے مانگ کی کہ کورونا کیسوں کی وجہ سے جن علاقوں کو سیل ڈاؤن کیا جا رہا ہے وہاں پر بی بی ایم پی کی طر ف سے کھانے اور راشن کی پیکٹس کی فراہمی کا انتظام کیا جائے۔ ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے اس انتظام کی فوری شروعات کے احکامات جاری کئے۔ میٹنگ میں موجود تمام ممبران نے اس مطالبہ کی پر زور حمایت کی۔وزیرشہری رسد و خوراک گوپالیا نے اس مطالبہ کو فوری طر پر عملی شکل دینے کے لئے اپنے محکمہ کے افسروں کو ہدایت دی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔