بیلگام میں تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹ گیا؛ پلٹیاں کھاکر لاری سےٹکر؛ ساتوں ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd June 2019, 1:24 PM | ریاستی خبریں |

بیلگام 3/جون (ایس او نیوز) یہاں نیشنل ہائی 4 شری نگر نامی مقام پر  پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں  ایک کار پر  سوار ساتوں نوجوان ہلاک ہوگئے جن کا تعلق مہاراشٹرا کے اورنگ آباد کے دیوگیری  سے تھا۔

حادثہ اتواردوپہر کو  اُس وقت پیش آیا جب  یہ سبھی دوست ایک کار پر سوار اورنگ آباد سے کولہاپور ہوکر  گوا جارہے تھے کہ بیلگام کے مضافات میں اچانک ان کی تیز رفتار  کار کا ایک پہیہ پھٹ گیا، ٹائر پھٹتے ہی کار بے قابو ہوگئی اور  روڈ کےڈیوائیڈر سے ٹکراکر   پلٹیاں کھاتے ہوئے روڈ  کے دوسری جانب  جاگری،  جس کے دوران مخالف سمت سے آنے والی   ایک تیز رفتار ٹرک نے  ان کی کار کو روند دیا۔

حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ کار کے پرخچے اُڑگئے اور پانچ لوگوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ دیگر دو لوگوں نے اسپتال پہنچنے کے بعد اپنی آخری سانس لی۔ مرنے والے سبھی نوجوان 25 اور 32 سال کے تھے اور ایک دوسرے کے دوست تھے۔ جن کی شناخت  مہیش نندو پاڈلے، امول نیلے، نندو پوار، گوپی ورکڈ، سُریش کانیری، امول چورے اور مہیش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثے میں لاری ڈرائیور یا کلینر کو معمولی چوٹ بھی نہیں آئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مال ماروتی پولس تھانہ کے  اہلکار جائے وقوع پر پہنچے،  بعد میں   بیلگام پولس کمشنر بی ایس لوکیش کمار، ڈی سی پی یشودھا، اے سی پی این وی بھرمنے سمیت پولس کے دیگر اہلکار بھی موقع پر پہنچے اور جائےوقوع کا جائزہ لیا۔

کچھ دیر کے لئے نیشنل ہائی وے بند ہوگیا تھا، مگر بعد میں ٹریفک پولس نے  نظام سنبھا ل لیا۔

بتایا گیا ہے کہ حادثے کے فوری بعد لاری ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔  مال ماروتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس  پورے واقعے کی چھان بین کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...