مغربی سنگھ بھوم کے برگلی کیلا گاؤں کے واقعہ سے مجروح ہوں:ہیمنت سورین

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd January 2020, 12:19 AM | ملکی خبریں |

 نئی دہلی،22جنوری(آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے مغربی سنگھ بھوم کے برگلی کیرا گاؤں میں سات دیہاتیوں کی پتھل گاڑی حامیوں کی طرف سے کئے گئے بے رحمانہ قتل کے واقعہ کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سرکاری ترجمان نے رانچی میں بتایا کہ وزیر اعلی ہیمنت سورین نے نئی دہلی سے جاری بیان میں کہاکہ اس واقعہ سے میں مجروح ہوں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ قانون سب سے اوپرہے اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ریاست کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، قصورواروں پر جلد سے جلد کارروائی ہوگی اور ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو اس کے لئے وہ آج تمام متعلقہ حکام کے ساتھ اعلی سطحی جائزہ کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی گزشتہ دو دنوں سے نئی دہلی میں ہی قیام کر رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع میں نکسل متاثرہ گدڑی ڈویژن کے برگلی کیرا گاؤں میں پتھل گاڑی حامیوں نے پتھل گاڑی کی مخالفت کرنے والے ایک پنچایت نمائندہ سمیت سات دیہاتیوں کی لاٹھی، اور ٹاگی سے حملہ کرکے بے رحمانہ قتل کر دیا جبکہ کم از کم دو دیہی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔سابق رگھوور داس نے ریاست میں پتھل گاڑی حامیوں کے خلاف 2018 میں سخت کارروائی کی تھی اور اس کے رہنماؤں کی بڑے پیمانے پر دھر پکڑ کرکے ان کے خلاف سرکاری کام کاج میں رکاوٹ ڈالنے اور آئین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں غداری کے بھی مقدمے درج کروائے تھے۔ریاست میں ہیمنت سورین کی حکومت کے قیام کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ میں پتھل گاڑی حامیوں پر درج تمام مقدمات واپس لینے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے لیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...