بیدر سے ایودھیا جانے والی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ، آٹھ ہلاک ، کئی دیگر شدید زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2022, 2:34 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بیدر، 30؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے بہرائچ ضلع میں ایک ٹمپو ٹریولر (منی بس  اور کنٹینر کے درمیان  ہوئے تصادم میں بیدر کے سات افراد سمیت آٹھ لوگوں کی موت  واقع ہو گئی۔ مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ جب کہ حادثے میں 9 مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں  بہرائچ کے مہاراجہ سہیل دیو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا  ہے۔

 تمام مسافر کرناٹک کے بیدر ضلع سے اتراکھنڈ  کے کیدار ناتھ   ہوکر   ایودھیا  کے راستے بنار س جارہے تھے ۔ یہ  حادثہ موتی پور تھانہ علاقہ کے تحت بہرائچ۔  لکھیم  پور قومی شاہراہ پر نینیہا  منڈی کے قریب سنیچر  کو پیش آیا۔ جہاں مسافروں سے بھرا  ایک ٹیمپو ٹریولر سامنے سے آنے والے کنٹینر  سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گیا۔ جس میں 3 خواتین سمیت آٹھ  مسافروں کی  موت ہوگئی، جب کہ    دیگر لوگ  شدید زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ  اعلی پولیس افسران کی موجودگی میں راہگیروں کی مدد سے مسافروں  کو کنٹینر سے الگ کرایاگیا۔ ساتھ ہی زخمیوں کو فوری طور پر مقامی سی ایچ سی موتی پور پہنچایا گیا ۔  بعد میں انہیں ضلع کے مہاراجہ سہیل دیو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا، جہاں 4  زخمیوں کی حالت اب بھی نازک  بنی ہوئی ہے۔

ضلع کے ڈی ایم دنیش چندر سنگھ اور ایس پی کیشو کمار چودھری نے اسپتال میں داخل زخمیوں کے جلد علاج کی ہدایات   دی ہیں۔ یہ بھی  بتایا یا کہ تمام مسافر کرناٹک کے بیدر ضلع کے رہنے والے تھے جو سفر پر گئے تھے اور انہیں ایودھیا پہنچنا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے شدید زخمیوں کے نام جاری کر دیے ہیں اور مدد کے لیے رابطہ نمبر بھی فراہم کیے ہیں، تاکہ گھر کے لوگ متاثرین کے اہل  خانہ تک پہنچ کر ان سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں۔

مرنے والوں میں شیوکمار پجاری (28) کاتعلق کلبرگی سے  بتایا گیا ہے جبکہ دیگر سات(1)   جگ دیوی   چوانی (52 سال) ، (2)  ،  منمت  ماروتی (36 سال) ، (3)   انل وجئے کمار (30 سال)،(4)  ششی کلا  راجکمار (38 سال) ، (5) سر سو سوتی   جگن ناتھ (47 سال) (6) شیوانی انل (25 سال)، (7) سنتوش کاشی ناتھ کا تعلق بیدر سے ہے۔

پتہ چلا ہے کہ  کرناٹک کے وزیراعلیٰ بومائی نے اُترپردیش کے وزیر اعلیٰ سے بات چیت کی ہے جس کے بعد اُترپردیش حکومت کی طرف سے تمام مہلوکین کو بذریعہ فلائٹ حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے، جہاں  سے  تمام نعشوں کو بیدر  لے جانے کے لئے سواریوں کا انتظام کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس تعلق سے بیدر کے اسسٹنٹ کمشنر  نعیم محسن اُترپردیش کے آفسران کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...