ہماچل کے سرمور میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 7 افراد ہلاک، بیشتر راستے بند، بجلی سپلائی ٹھپ

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 12:16 PM | ملکی خبریں |

شملہ، 27؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہماچل پردیش کے سرمور ضلع میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سرمور کے شلائی اسمبلی حلقہ میں مکان پر مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ بڈو صاحب میں ایک مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ نورادھر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق شیلائی کے رونہاٹ میں شدید بارش نے تباہی مچائی، یہاں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی ایک شخص زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں اور انتظامیہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن چلایا۔

مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان کھجواڑی نامی گاؤں کے نزدیک واقع ایک گھر گھر میں سو رہا تھا، اس دوران تیز بارش ہو رہی تھی۔ اچانک مکان کی پچھلی جانب پہاڑی سے مٹی کا تودہ گرا اور مکان اس کی زد میں آ گیا۔ پورا خاندان ملبہ میں دب گیا۔ اس کی خبر ملنے پر لوگ جمع ہو گیے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

ایس ڈی ایم شیلائی سریش کمار نے بتایا کہ اطلاع کے بعد انتظامیہ کی ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ اس کے علاوہ سرمور ضلع میں 120 سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ 90 کے قریب الیکٹرک ٹرانسفارمر ٹھپ پڑے ہیں جبکہ 85 واٹر پراجیکٹوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بارش اتنی زوردار تھی کہ کئی مقامات پر پانی کے ریلوں میں گاڑیاں تک بہہ گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی حکومت نے کھاد کے لیے بھی کسانوں کو کیا پریشان: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر کسان مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ حکومت نے کھاد کے لیے کسانوں کو بہت زیادہ پریشان کیا ہے۔ اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کسانوں کو کیمیائی ...

قومی راجدھانی دہلی کی فضا ’انتہائی خراب‘، 321 اے کیو آئی درج

 قومی راجدھانی کی ہوا کا معیار منگل کی صبح 'انتہائی خراب' زمرے میں رہا اور کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے مطابق منگل کی صبح شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) انتہائی خراب زمرے میں 321 پر ریکارڈ کیا گیا۔ ماحول ...

مہاراشٹر-کرناٹک سرحد تنازعہ میں شدت، بیلگاوی میں مہاراشٹر کے ٹرکوں پر پتھراؤ، حالات کشیدہ

کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان جاری سرحد تنازعہ نے بیلگاوی علاقہ میں حالات کو کشیدہ کر دیا ہے۔ سرحدی علاقہ بیلگاوی میں تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور منگل کے روز تو بیلگاوی کے باگیواڑی میں شدید احتجاجی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ اس دوران کرناٹک رکشن ویدیکے سے جڑے کارکنان نے ...

دسمبر 7 سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس سے قبل ہی اپوزیشن پارٹیوں نے مرکز کے سامنے رکھے اہم مطالبات؛ کل جماعتی میٹنگ میں اہم باتوں پر ہوا تبادلہ خیال

بدھ یعنی 7 دسمبر سے  شروع ہوکر 29 دسمبر کو ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے  ہی  مرکزی حکومت نے کل جماعتی میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو منگل کو  منعقد ہوا۔