کولکاتہ میں سابق مس انڈیا سے بیچ سڑک پر چھیڑ چھاڑ، 7 ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2019, 11:11 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 19 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے کولکاتہ میں سابق مس انڈیا اشوشی سین گپتا کے ساتھ کچھ منچلوں نے بدتمیزی کی۔اشوشی سین جس کیب میں جا رہی تھی، اس ڈرائیور کے ساتھ ملزمان نے مارپیٹ کی۔پولیس نے اب اس معاملے میں سات ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔اشوشی کا کہنا ہے کہ 18 جون کو کام ختم کر کے اپنے ساتھی کارکنان کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی، جس کیب میں وہ سوار تھی، اس ڈرائیور کے ساتھ راستے میں کچھ لڑکوں نے مارپیٹ کی،کیب روک کر ہنگامہ کیا۔اشوشی نے جب پولیس نے مدد مانگی تو یہ کہہ کر انکار کر دیا گیا ہے کہ یہ معاملہ ان کے تھانہ علاقہ میں نہیں آتا۔پولیس سے شکایت کرنے پر وہ منچلے اشوشی کا بھی پیچھا کرنے لگے،اشوشی کو گھر کے قریب گھیر کر منچلوں نے بدتمیزی کی،اس کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔اشوشی کا الزام ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دے رہے انہیں لڑکوں نے واردات کو انجام دیا،اشوشی نے حال ہی میں بدتمیزی کے بارے میں اپنا درد ظاہر کیا تھا۔کولکاتہ پولیس کی طرف سے سخت کاروائی نہ لئے جانے کو لے کر بھی انہوں نے ناراضگی ظاہر کی۔فیس بک پر انہوں نے طویل پوسٹ بھی لکھا۔منگل کو انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھاکہ رات میں نے قریب 11.40 بجے کام ختم کرنے کے بعد گھر جانے کے لئے جے ڈبلیو میریٹ سے نکل بک کی،میرے ساتھ میری اچھی دوست بھی تھی،ہم ایلیگن کی طرف جانے کے لئے بائیں مڑ رہے تھے،تبھی موٹر سائیکل سے کچھ لڑکے اور کار سے ٹکرا گئے۔انہوں نے موٹر سائیکل روکی اور چلانا شروع کر دیا۔انہوں نے ڈرائیور کو نکالا اور پیٹنا شروع کر دیا،میں واقعہ کا ویڈیو بنانے لگی۔اشوشی نے آگے لکھاکہ تبھی مجھے ایک پولیس اہلکار دکھا،میں بھاگتے ہوئے اس کے پاس گئی اور لڑکوں کو روکنے کا مطالبہ کیا لیکن اس نے کہا کہ یہ اس کے تھانہ علاقہ کے تحت نہیں بلکہ بھوانی پور تھانہ علاقہ کے تحت آتا ہے،میرے بار بار درخواست کرنے کے بعد پولیس آئی اور لڑکوں کو پکڑ لیا لیکن لڑکوں نے پولیس افسروں کو دھکیل دیا اور وہاں سے فرار ہوگئے،اس وقت تک رات کے 12 بج گئے۔انہوں نے کہاکہ اس کے بعد جب ہم نکلے تو لڑکوں نے ہمارا پیچھا کرنا شروع کر دیا،جب میں  اپنی دوست کو چھوڑ کر رہی تھی، تب تین موٹر سائیکل پر سوار لڑکوں نے ہمارے ساتھ مارپیٹ کی۔انہوں نے مجھے باہر نکالا اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے لئے میرے فون کو توڑنے کی کوشش کرنے لگے۔جب میں چلائی تو ارد گرد موجود لوگ آئے، جس کے بعد وہ لڑکے وہاں سے گئے۔ فیس بک پوسٹ کے بعد پولیس نے سی ایم ممتا بنرجی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اب تک 7 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...