اترکنڑا ضلع کے بنواسی میں  6،8،9فروری کو کدمبواتسوا کا  انعقاد : پیشگی میٹنگ میں ڈی سی نے دی تفصیلی جانکاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th February 2020, 10:22 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:5؍فروری(ایس اؤ نیوز)حکومت کرناٹک، محکمہ کنڑا اور سنسکرتی ، محکمہ سیاحت ،اترکنڑا ضلع انتظامیہ اور بنواسی ترقی بورڈ کے اشتراک سے کنڑا کے پہلے صدر مقام بنواسی میں فروری 6،8،9کو سہ روزہ کدمبا اتسوا کا انعقاد کیا گیا ہے، اس بات کی جانکار اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے  دی ۔

وہ یہاں کدمبا اتسوا کے متعلق منعقدہ پیشگی تیاری میٹنگ میں تفصیلی جانکاری دے رہے تھے۔ انہوں نے  بتایا کہ 6فروری کی صبح 11 بجے  گڈناپور کے بنگار یشور مندر سے کدمباجیوتی ریلی شروع ہوگی شام 45-04بجے میور ورما ڈائس پہنچے گی۔ دوپہر 3بجے بنواسی جینتی ہائی اسکول میدان میں کھیل مقابلے ہونگےاور شام 6بجے سے رات 11بجے تک ثقافتی پروگرام ہونگے۔

8فروری کو بنواسی کے میورورما ڈائس پر مشہور کنڑا ادیب ڈاکٹر سدلنگیا کی معرفت پمپا ایوارڈ فنکشن ہوگا اور شام 4بجے سے رات 11بجے تک بھگتی گیت، بھرت ناٹیا، شہنائی ، موہنی اٹیّم ڈانس، یکشگان، بھارتی ڈانس روپک اور غزل گوئی کے پروگرام منعقد ہونگے۔ شام 6سے 7بجے تک ممبئی کی ایم جے 5ٹیم اور ارجن جنیا ٹیم کے ذریعے دلچسپ پروگرام ہونگے۔

9فروری کی صبح 10بجے سے رات  تک مدھوکیشور مندر ڈائس پر بچوں کے پروگرام، یوتھ کانفرنس اور پروین گوڈکنڈی ٹیم سے بانسری اور ثقافتی پروگرام اور بین الاقوامی شہرت یافتہ رکی کیج اور ان کی ٹیم گیت اور ڈانس کے پروگرام پیش کرتے ہوئے کدمبا اتسوا کا اختتام ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔