کرناٹک میں کورونا سے مزید 67 متاثر، ہاسن بنا ہاٹ اسپاٹ۔ اب تک 41 ؍ ہلاک، 1462؍متاثر،556؍صحت یاب

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2020, 8:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍مئی (ایس او نیوز) کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں یعنی بُدھ کی شام 5 بجے تک ریاست میں مزید 67 ؍ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلورو میں جہا ں صرف 4 نئے مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔ وہیں ہاسن جو گرین زون سے ریڈ زون میں آگیا ہے۔ یہاں مزید 21 ؍ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 67 مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ اب تک 556 مریض صحت یاب ہو کر گھر گئے ہیں، مزید 864 زیر علاج ہیں۔ 13 مریض صحت یاب ہو کر گھر گئے ہیں۔

کرناٹک میں اب تک کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 41 ہیں، منڈیا میں بُد ھ کے روز کُل 71 معاملے سامنے آئے تھے۔مریضوں کی جملہ تعداد میں بنگلورو اس وقت 250 مریضوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور منڈیا 168 مریضوں کے سات ساتھ دوسرے نمبر پر اور کلبرگی 134 مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، بیلگاوی، داونگیرے، میسورو، باگل کوٹ، وجیاپورہ ، دھارواڑ، چکبالاپور، شیموگہ، گدگ، چترادرگہ، کولار، بنگلورورورل، چکمگلورو، کوپل اور کورگ میں کوئی نیا معاملہ پیش نہیں آیا۔

24 ؍ مارچ کو جب لاک ڈاؤن کا اعلان نہیں ہوا تھا، تو بنگلورو میں 32 کورونا معاملے سامنے آئے تھے، 19؍ اپریل کو یہ تعداد بڑھ کر 89 ہوئی تھی، 3 ؍مئی تک یہ تعداد 153 ہوئی تھی، 19؍مئی تک یہ تعداد بڑھ کر 254 ہوئی تھی، کورونا کے سب سے زیادہ معاملے بنگلورو کے ویسٹ زون میں 78، ایسٹ زون میں 65 اور بومنہلی میں 59 ہیں۔ ایسٹ زون میں 2، راجہ راجیشوری نگر زون میں 1، ساؤتھ زون میں 3 اور ویسٹ زون میں 2 مریض فوت ہوئے ہیں۔

مہاراشٹرا میں اس وقت 1325 ، گجرات میں 719، تمل ناڈومیں 85، دہلی میں 166 اموات ہوئی ہیں، بہار میں سب سے کم 9 ؍ اموات ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔