دھارواڑ کے میڈیکل کالج میں ’کورونا دھماکہ‘، 66 طلبا پازیٹو، محکمہ صحت الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2021, 8:45 PM | ریاستی خبریں |

 دھارواڑ، 25؍نومبر (ایس او نیوز) ایسے وقت میں جب کہ کرناٹک میں عام زندگی معمول پر آ رہی ہے، دھارواڑ ضلع کے ایک میڈیکل کالج میں پڑھنے والے 66 طلبا کورونا وائرس کی جانچ میں پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں اسکول و کالج کے کئی طلبا ایک ساتھ بڑی تعداد میں پازیٹو پائے گئے تھے جس کے بعد سخت احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے۔ کئی تعلیمی اداروں کو تو فوری طور پر بند کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔

دھارواڑ کے میڈیکل کالج میں ’کورونا دھماکہ‘ سے تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے افسران نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ بتایا جاتا ہے کہ پازیٹو پائے جانے والے تقریباً 40 طلبا کچھ دن پہلے کالج احاطہ میں منعقد ایک تقریب میں شامل ہوئے تھے۔ سبھی طالب علموں نے ٹیکہ کاری کی دو خوراک لی تھی اور ان میں کووڈ-19 کی کوئی علامت نظر نہیں آ رہی ہے۔

کورونا پازیٹو پائے گئے سبھی طلبا کو ان کے ہاسٹل کے کمروں میں کوارنٹائن کیا جا رہا ہے اور ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ضلع ہیلتھ افسر ڈاکٹر یشونت مدنیکر نے ہاسٹل کا دورہ کر حالات کا جائزہ لیا ہے۔ کورونا کے درجنوں معاملے سامنے آنے کے بعد کالج کے سبھی طالب علم کا کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ حکومت پورے کیمپس کو سینیٹائز کروا رہی ہے اور پورے احاطہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ حکومت اور محکمہ صحت لوگوں سے بار بار اپیل کر رہی ہے کہ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں اور عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...