ہندوستان: کورونا کے نئے معاملہ ایک دن میں65 ہزار سے پار، اب تک کے سب سے زیادہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2020, 11:22 AM | ملکی خبریں |

 نئی دہلی،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کی دن بدن خراب ہوتی صورتحال کے درمیان سنیچر کی دیر رات تک65,156نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 21.50لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور 875مزید لوگو کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 43,446تک پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 69فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق سنیچر کی دیر رات تک 65ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 21,52,020ہوگئی ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل اضافہ کے باوجود انفیکشن کے نئے معاملے بڑھنے سے ملک میں اس دوران فعال معاملات میں 10,869کا اضافہ ہوا جس سے ان کی تعداد 6,29,957ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 49,325لوگوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی 14,76,994پر پہنچ گئی ہے۔

اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر آج 68.66فیصد ہوگئی جو جمعہ تک 68.32فیصد تھی جبکہ اموات کی شرح 2.01فیصد رہی۔

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے سنیچر کی صبح جاری اعدادو شمار کے مطابق انفیکشن کے 61,537معاملے آنے سے ان کی تعداد 20,88,612ہوگئی تھی۔ جمعہ کو 62,538معاملے سامنے آئے تھے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 12,822نئے معاملے سامنے آئے جبکہ جنوبی ریاست آندھراپردیش میں اس کے بعد 10.080معاملے، کرناٹک میں 7,718معاملے، تملناڈو میں 5883نئے معاملے، اترپردیش میں 4,660معاملے، بہار میں 3992، مغربی بنگال میں 2949، تلنگانہ میں 2256معاملے اور آسام میں 2,218نئے معاملے سامنے آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...