مدھیہ پردیش: مسلم ہونے کے شبہ میں جین بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2022, 11:03 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھوپال، 22؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ضلع کے سب سے بزرگ سرپنچ پستا بائی چتّر کے بڑے بیٹے بھنور لال جین کو مسلمان ہونے کے شبہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ خبروں کی مانیں تو پیٹنے والا کوئی اور نہیں، بی جے پی لیڈر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرپنچ کی پوری فیملی 15 مئی کو بھیروجی کی پوجا کرنے چتوڑ گڑھ گیا تھا، 16 مئی کو پوجا کے بعد بھنور لال لاپتہ ہو گئے۔ جمعرات کو ان کی لاش مناسا میں پولیس تھانے سے نصف کلومیٹر دور رامپورہ روڈ پر ملی تھی۔ اب بھنور لال کو پیٹنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

میڈیا میں چل رہی خبروں کے مطابق بزرگ کو پیٹنے والے بی جے پی لیڈر کا نام دنیش کشواہا ہے۔ ویڈیو میں وہ بھنور لال سے آدھار کارڈ دکھانے کو کہہ کر بری طرح پیٹتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ دنیش نے نام پتہ پوچھا تو ذہنی طور پر کمزور بھنور لال کے منھ سے محمد نکلا۔ یہ سن کر دنیش ٹوٹ پڑا۔ اس نے آدھار کارڈ مانگا اور بھنور لال کو لگاتار چانٹے مارے۔ پولیس نے مناسا (رتلام) کے دنیش کشواہا پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

واضح رہے کہ دنیش بی جے پی یوتھ وِنگ میں عہدہ دار رہا ہے۔ اس کی بیوی مناسا میونسپل کارپوریشن میں وارڈ نمبر 3 سے بی جے پی کی کونسلر رہی ہے۔ اس تعلق سے وزیر داخلہ نروتم مشرا کا بیان سامنے آیا تھا کہ مہلوکین کے اہل خانہ سے ان کی بات ہوئی ہے۔ حالانکہ مہلوک کے چھوٹے بھائی راجیش چتّر نے بتایا کہ ان کی وزیر داخلہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ سرپنچ پستہ بائی کے فیملی کے سبھی لوگ پورنیما پر راجستھان کے چتوڑ گڑھ قلعہ کے بھیرو پوجن کرنے گئے تھے۔ دوسرے دن 16 مئی کو دوپہر 12 بجے بھنور لال گھر والوں کو بتائے بغیر قلعہ سے نیچے اتر گئے۔ گھر والوں نے کافی تلاش کیا، لیکن جب وہ نہیں ملے تو چتوڑ گڑھ کوتوالی تھانے میں گمشدگی درج کروائی۔ سب نے سوچا کہ وہ بس میں بیٹھ کر اکیلے جاورا آ گئے ہوں گے، اس لیے وہاں بھی تلاش شروع کی، لیکن جمعرات 19 مئی کو دوپہر میں مناسا کے رامپورہ روڈ پر بھنور لال کی لاش ملی۔

پولیس نے اسے اسپتال میں رکھا اور مہلوک کی شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر تصویر وائرل کی۔ سرسی میں جیسے ہی چھوٹے بھائی اشوک اور راجیش کو اطلاع ملی، انھوں نے مناسا پہنچ کر لاش کی شناخت کی۔ شناختی کے بعد جمعہ کی صبح پوسٹ مارٹم کر لاش گاؤں لائے اور آخری رسومات ادا کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُدھو ٹھاکرے سرگرم، شیو سینا کو مضبوط بنانے کاعزم، ضلع صدور سے مسلسل رابطے میں۔ سنجے رائوت کا دعویٰ :اگر ابھی انتخاب ہوئے تو شیو سینا کو آسانی سے 100سیٹیں مل جائیں گی

مہاراشٹرکی سیاست میں دائو پیچ کے معاملے میں فی الحال پیچھے رہ گئے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے بھلے ہی اپنوں کی بغاوت کی وجہ سے دلی طور پر رنجیدہ ہیں لیکن انہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے کاعزم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اب وہ پارٹی امور کے سلسلے میں نہ صرف سرگرم ہو گئے ہیں بلکہ انہوں ...

نپور شرما کیس : سپریم کورٹ کے ججوں کے تبصرہ پر چیف جسٹس کو خط، سابق جج جسٹس رویندرن کے خط پر 15 ریٹائرڈ ججوں ، 77 سابق نوکر شاہوں اور 25 سابق فوجی افسران نے دستخط کئے

  نپور شرما  کے خلاف گزشتہ دنوںسپریم کورٹ کے ذریعہ کئے گئے سخت ترین تبصرے پر سابق ججوں نے تنقید کی ہے اور ملک کے چیف جسٹس رامنا کو خط لکھ کر اس کی شکایت کی ہے۔ کیرالا ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس رویندرن نے اس تعلق سے خط لکھا  ہے جس پر  ۱۵؍ ریٹائرڈ ججوں، ۷۷؍ریٹائرڈ نوکرشاہوں  اور ...

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ

عوام کو اس وقت مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا جب ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں اضافہ ہو گیا۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بدھ کے روز 50 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں ایل پی جی سلنڈر 1053 روپے فی سلنڈر کے حساب سے دستیاب ...

2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل سی اے اے نافذ ہو جائے گا، بنگال بی جے پی صدر

 مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سوکانت مجمدار نے منگل کے روز کہا کہ شہریت (ترمیمی) قانون یعنی سی اے اے کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل نافذ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اپنے وعدوں کو نبھانے کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے۔

مدھیہ پردیش میں ہلاک آر ٹی آئی کارکن کو ملی تھی کئی دھمکیاں، مزید کئی انکشافات

مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں ایک سرکاری دفتر میں 42 سالہ آر ٹی آئی کارکن رنجیت سونی کا گولی مار کر قتل کیے جانے کے ایک ماہ بعد ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اس قتل سے متعلق جو رپورٹ جاری کی ہے اس سے کئی انکشافات ہوئے ہیں۔

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ

عوام کو اس وقت مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا جب ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں اضافہ ہو گیا۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بدھ کے روز 50 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں ایل پی جی سلنڈر 1053 روپے فی سلنڈر کے حساب سے دستیاب ...

انڈونیشیا کے سمندر میں لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کی تلاش جاری

 انڈونیشیا کے بحیرہ ارافورا میں ایک کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا کے ضلع میروکے میں سرچ اور ریسکیو آفس کے ترجمان درماوان ویدی نے بتایا کہ کے ایم سیتیا مکمور 06 کشتی گزشتہ ہفتے خراب موسم کی وجہ سے سمندر کی تیز لہروں کی زد میں ...

کاروار: ضلع میں موسلادھار بارش ، انموڈگھاٹ سے گزرنے والی گوا۔ بیلگام قومی شاہراہ پر پہاڑ کھسکنےسے سواریوں کی آمد ورفت بند

تیز رفتار بھاری بارش ہونےکی وجہ سے انموڈ گھاٹ کے دودھ ساگر درگاہ کے قریب بیلگام۔ گوا قومی شاہراہ 4اے پر پہاڑ کھسکنے سے سواریوں کی آمد ورفت مکمل طورپر بند ہوگئی ہے۔