افغانستان:دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 ہلاک، 182 سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2019, 1:27 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کابل، 19؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی ایک تقریب میں طاقتور دھماکے میں ہفتہ کی شب کم از کم 63 افراد کی موت ہوگئی اور 182 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔افغانستان کے وزارت داخلہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل کے مغربی حصے میں استقبالیہ تقریب کے دوران دھماکہ ہوا، لیکن اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں صاف طور پر کچھ نہیں کہا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمي نے ’ٹولو نیوز‘ کو بتایا کہ کابل کے پی ڈی 6 واقع’ شہردبئی ویڈنگ ہال‘ میں ہفتہ کی رات تقریبا 22:40 بجے یہ دھماکہ ہوا۔انہوں نے کہا’’ہلا ک شدگان اور زخمیوں کو پولیس اور ایمبولینس کی ٹیم نے اسپتال پہنچایا دیا ہے۔ یہ دھماکہ کس طرح کا تھا اس کے بارے میں بعد میں معلومات دی جائے گی‘‘۔اس واقعہ کے وقت دو منزلہ ’ویڈنگ ہال‘ میں اسٹیج کے قریب بہت سے لوگ جمع تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے وقت ہال پوری طرح لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے احتیاطی طورپرپورے علاقے کا محاصرہ کر دیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ مغربی کابل میں ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا۔افغان حکام نے ابتدائی طور پر 6 افراد کے ہلاک اور 20 زخمی ہونے کا بتایا تھا تاہم اب حکام نے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

تیل ٹھکانوں پر حملوں کے سلسلہ میں سعودی عرب کچھ نہیں جانتا: ایران

 ایرانی صدر کے مشیر حسام الدین عشونا نے کہا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملہ کے سلسلہ میں ان کے ملک پر الزام لگانے والا سعودی عرب حملوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور وہ یہ بھی سمجھنے میں ناکام رہا ہے کہ اس کا دفاعی نظام حملہ کو روکنے میں کیوں ناکام رہا۔

سعودی عرب: آرامکو پر حملہ کے بعد یومیہ 30 لاکھ بیرل کی سپلائی متاثر

توانائی کے اعداد و شمار بتانے والے ادارہ ایس اینڈ پی پلیٹس نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملہ کی وجہ سے یومیہ 30 لاکھ بیرل تیل کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سعودی عرب سے یومیہ 30 لاکھ بیرل تیل کی ...

ضلع پنچایت سی ای او کے حکم پر بھٹکل تحصیلدار نے ہٹائیں مرڈیشور میں غیرقانونی دکانیں

ترکنڑا ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو آفسر(سی ای او)  محمد روشن کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے بھٹکل تحصیلدارکی قیادت میں ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے افسران نے جمعرات کو دکانداروں کی مخالفت کے باوجود مرڈیشور کے سڑک کنارے بنی ہوئی غیر قانونی دکانوں کو ہٹانے کی کارروائی انجام دی۔

بھٹکل نوائط کالونی کے عوام کی ہیسکام سے شکایت؛ 15 دنوں کی زائد میٹر ریڈنگ کے ساتھ تھمایاجارہا ہے بِل

بھٹکل ہیسکام کی جانب سے ہر ماہ 4, 5 اور 6  تاریخ کو گھروں میں دیا جانے والا بِل 18, 19 اور 20 تاریخوں کو دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں  12 سے 15 دنوں کی میٹر  Reading زائد ہوجاتی ہے اور ریڈنگ مطلوبہ یونٹ سے زائد ہونے کی صورت میں ہیسکام کی طرف سے پینالٹی بھی ڈالی  جاتی ہے، اس طرح کی شکایتیں ...

بھٹکل بحرہ عرب میں 4دنوں سے لاپتہ ماہی گیری کشتی بر آمد

چار دن پہلے  سمندر میں مچھلی شکار کے دوران اچانک رابطہ ٹوٹ کر لاپتہ ہو نے سے اضطراری کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔ مسلسل تلاش کے بعد بھٹکل بندرگاہ سے 30ناٹیکل میل دوری پر بدھ کو ماہی گیر کشتی کا پتہ چلنے کا واقعہ پیش آیاہے۔

بھٹکل تعلقہ جنگلاتی علاقے کو شراوتی جنگلاتی زون میں شامل کرنے کے خلاف 10/اکتوبر کو بھٹکل میں ہوگا زبردست احتجاجی مظاہرہ

بھٹکل تعلقہ جنگلاتی علاقے میں شراوتی جنگلاتی زون میں شامل کیے جانے کے خلاف جنگلاتی زمین پر حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی اتی کرم داروں کی ہوراٹا سمیتی سرسی اور بھٹکل تعلقہ یونٹ کے اشتراک سے 10/اکتوبر  کوصبح دس بجے بھٹکل میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

بی جے پی صدرنلین کمار کٹیل کا سرسی دورہ؛ سابق وزیرا علیٰ سدرامیا کو ولن اور کمار سوامی کو قرار دیا سائڈ ایکٹر

ریاستی بی جے پی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ضلع اتر کنڑا کے سرسی کا دورہ کرتے ہوئے  نلین کمار کٹیل نے کرناٹک کے سابق وزراء اعلیٰ سدرامیا  کوولن  اور ایچ ڈی کمار سوامی کو سائڈ ایکٹر قرار دیتے ہوئے  دونوں سابق وزراء اعلیٰ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔  وہ سرکیوٹ ہاوس میں ...

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کے انتخابات کے بعد نئے عہدیداران کا انتخاب؛ اسحاق پلور صدر اور سرفراز محتشم جنرل سکریٹری منتخب

گذشتہ روز ہوئے عام انتخابات کے بعد  بھٹکل مسلم جماعت بحرین کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے جس میں متفقہ طور پر  جناب محمد اسحاق پلور صدر اور جناب  سرفراز احمد محتشم  جماعت کے نئے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔