کرناٹک پی یو سی سال دوم کے امتحانات میں 61.88 فیصد طلباء کا میاب،دکشن کنڑا ضلع کو پہلا مقام

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2022, 12:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جون (ایس او نیوز) کرناٹک  پی یوسی  سال دوم کے امتحان کے نتائج پی یو سی بورڈ کی جانب سے ظاہر کر دیئے گئے ہیں۔امسال جملہ 683563 طلباء نے امتحان دیا تھا۔ جن میں 422966 طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ امتحان کا نتیجہ مجموعی طور پر 61.88 فیصد رہا۔

پرائیویٹ طور پر امتحان دینے والے 21931 طلباء میں صرف 5866 طلباء کامیاب رہے ہیں۔ان کا نتیجہ 26.75 فیصد رہا۔ دوبارہ امتحان دینے والے 61838 طلباء میں سے صرف 14403 طلباء کامیاب رہے۔ ان کا نتیجہ 23.29 فیصد رہا جبکہ ریگیولرطلباء جو پہلی بار امتحان دیئے ہیں ان کا نتیجہ 67.14 فیصد رہا۔599794 طلباء نے امتحان دیا تھا۔ 402697 طلباء کامیاب رہے۔

آرٹس شعبہ میں امتحان دینے والے 227929 طلباء میں 111032 طلباء کامیاب رہے۔ نتیجہ 48.71 فیصد رہا۔کامرس شعبہ کا نتیجہ 64.97فیصد اور سائنس شعبہ کا نتیجہ 75.53فیصد رہا۔سائنس شعبہ میں امتحان دینے والے 210284 طلباء میں 152525 طلباء کامیاب رہے ہیں۔ کنڑا میڈیم میں 298102 طلباء میں سے 153164 کامیاب رہے ان کا نتیجہ 51.38 فیصد رہا۔ انگریزی میڈیم میں 385461 طلباء نے امتحان دیا تھا۔ 269802 کامیاب رہے۔ ان کا نتیجہ 69.99 فیصد رہا۔

امتحان میں کامیاب طلباء میں سے 85 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلباء کی تعداد 91106، 60 تا 84 فیصد نمبر لینے والوں کی تعداد 214115 سکینڈ کلاس میں 68444 اور 50 فیصد سے کم نمبروں سے 49301 طلباء کامیاب ہوۓ ہیں۔اردوزبان میں 4 طلباء نے 100 فیصد نمبر لئے ہیں۔جبکہ سنسکرت میں 1119، کنڑا میں 563،انگریزی میں 124 طلباء نے لئے ہیں۔

جنوبی کنڑا اوراڈ پی ضلع 88.02 فیصد اور 86.38 فیصد سے سرفہرست رہے۔جبکہ بیجاپور ضلع 77.14 فیصد کامیابی سے تیسرے نمبر پر رہا۔ بنگلور ساؤتھ 76.24 فیصد بنگلور نارتھ 72.01 فیصد کامیابی حاصل کی۔ چتر در گی ضلع 49.31فیصد کے ساتھ آخری مقام پر رہا۔ سرکاری پی یو کالجوں کا نتیجہ 52.84 فیصد رہا۔ 163764 طلباء میں 86526 کامیاب رہے۔ امدادی پی یو کالجوں کے 104099 طلباء میں سے 64595 طلباء کامیاب رہے۔ ان کا نتیجہ 62.05 فیصد رہا۔ غیر امدادی پرائیویٹ کالجوں کے 276701 طلباء میں 211672 کامیاب ہوۓ۔ان کا نتیجہ 76.50 فیصد رہا۔کارپوریشن پی یو کالجوں کے 2263 طلباء میں 1261 کامیاب رہے ان کا نتیجہ 55.72 فیصد رہا۔ سرکاری پی یو کالجوں کے 4 امدادی پی یو کالجوں کے 2، غیر مدادی پی یو کالجوں کے 50 طلباء سمیت 56 طلباء نے اس مرتبہ 100 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

سپلمنٹری امتحان : پی یوسی  میں فیل ہوئے طلباء کیلئے سپلمنٹری امتحان دینے فیس داخل کر نے 24 جون آخری تاریخ ہے۔ جر مانہ فیس کے ساتھ درخواستیں 4 جولائی تک وصول کی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...