جاپان: کروز جہاز ڈائمنڈ پرنسز میں سوار 60 مزید لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

Source: S.O. News Service | Published on 11th February 2020, 11:05 AM | عالمی خبریں |

ٹوکیو،11/فروری (ایس او نیوز/یو این آئی) جاپان کے یویوہاما صوبے پر الگ نگرانی میں رکھے گئے کروز جہاز ڈائمنڈ پرنسز پر 60اور لوگوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری افسروں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ روزنامہ ’جاپان ٹوڈے‘ نے پیر کو ایک افسر کے حوالےسے بتایا کہ اب تک اس جہاز پر کوروناوائرس میں مبتلا لوگوں کی تعداد بڑھ کر 130ہوگئی ہے اور جاپان میں ایسے کل معاملے بڑھ کر 150ہوگئے ہیں۔ اس جہاز کو الگ ہی رکھاگیاہے۔اس جہاں میں کافی تعداد میں بزرگ بھی ہیں اور جاپان حکومت نے 12سے زیادہ ایسے لوگوں کی جانچ کرنےکافیصلہ کیا جن میں نمونیا کی علامت ہیں۔

چیف سکریٹری یوشیہیدے سوگا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم ان سبھی لوگوں کی جانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو 80سال سے زیادہ کی عمر کےہیں اور جن کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ صحت، لیبر اوربہبود کی وزارت نے کہا کہ ان لوگوں کی 14دنوں کی نگرانی کی مدت ختم ہونے کے بعد سبھی 3600 لوگوں کی جانچ کی جائے گی اور نتیجوں کی تصدیق ہونے کے بعد ہی انہیں جہاز چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی۔

اس سے پہلے وزارت نے کہا تھا کہ 19فروری کے بعد ہی لوگوں کو جہاز سے اترنے کی اجازت دی جائےگی لیکن اب وہ ٹیسٹ رپورٹوں کا انتظار کریں گے۔ وزیر صحت کاتسونوبو کاتو نے کہا کہ ہمیں اپنے شہریوں کی فکروں اور مسئلوں کا پوری طرح حل نکالنےکی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...