کورونا: مدھیہ پردیش میں مہلوکین کی تعداد 6 پہنچی، متاثرین کی تعداد بڑھ کر ہوئی 86

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2020, 10:43 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،یکم اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) مدھیہ پردیش کے اندور میں انیس اور كھرگون کے ایک میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 86 ہو گئی، جس میں اب تک چھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب جاری بلیٹن میں اندور میں 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 63 ہو گئی۔

اس درمیان كھرگون کے رہنے والے ایک شخص کی تین دن قبل ہوئی موت کے بعد اس کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ اجین میں اب تک 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح بھوپال میں 4، جبل پور میں 8، شیوپوری اور گوالیار میں دو دو کیسز اب تک سامنے آئے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے اندور میں اب تک کورونا کے کیسز سب سے زیادہ سامنے آئے ہیں۔ وہاں گزشتہ دو دنوں میں ہی 36 نئے کیسز سامنے آئے، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 63 ہو گئی، جس میں تین کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ اجین میں دو کورونا وائرس مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں كھرگون میں تین دن قبل جس شخص کی موت ہوئی تھی، اس کی بھی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اسے ملا کر اب تک ریاست میں کورونا وائرس سے چھ موت ہوئی ہیں۔

ریاست میں مجموعی 989 کورونا وائرس مشتبہ افراد کے نمونے لئے گئے ہیں، جس میں 587 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس کے علاوہ چار ہزار سات سو پانچ مسافروں کو نگرانی کے لئے نشان دہی کی گئی اور 1296 مسافر قرنطینہ کی مدت مکمل کر چکے ہیں ۔ وہیں 450 مسافروں کو اسپتال میں آئسولیشن میں رکھا گیا، جبکہ 3141 گھر یلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

تاہم اس دوران اشیائے ضروری کی مسلسل فراہمی انتظامیہ کی طرف سے کرائی جارہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ریاست کے کئی اضلاع میں مختلف ریاستوں سے یومیہ مزدور بھی پہنچ رہے ہیں، جن پر انتظامیہ کی نظر ہے۔ ان سب کو ہوم آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام احتیاطی قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...