کرناٹکا کے یادگیر میں کار اور ٹرک کی بھیانک ٹکر؛ ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th August 2022, 4:35 PM | ریاستی خبریں |

یادگیر 5/اگست (ایس او نیوز) کرناٹک کے یادگیر میں جمعرات دیر رات ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے جس میں ایک چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پڑوسی ریاست تلنگانہ کے کڈنگل کے قریب چتاپلی درگاہ کی زیارت کے بعد یہ لوگ اپنے گاؤں حتی (رائچور) واپس لوٹ رہے تھے کہ یادگیر کے گورمیٹکل ٹاؤن کے قریب ان کی کار مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تین لوگوں نے جائے وقوع پر ہی دم توڑدیا جبکہ دیگر تین افراد نے اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا۔

مرنے والوں کی شناخت رائچور کے لینگاسگور ٹاؤن کے قریب حتی قصبہ کے رہنے والے 79 سالہ مظہر حسین، 70 سالہ نور جہاں بیگم، 39 سالہ واجد حسین، 30 سالہ حنا بیگم، 22 سالہ عمران اور 6 ماہ کی عمیزہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثے میں کار ڈرائیور محمد فاصل حسین شدید زخمی ہوا ہے جسے کلبرگی کے جیمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ کار کو ٹکر مارنے کے بعد لاری ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔

گورمیٹکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...