کوپل : خطرناک سڑک حادثے میں6 افراد موقع پر ہی ہلاک 

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2023, 11:39 PM | ریاستی خبریں |

کوپّل،29/ مئی (ایس او نیوز) کوشٹگی تعلقہ کے کلکیری کے قریب نیشنل ہائی وے 50 پر لاری اور کار کے بیچ ہوئے خطرناک تصادم  میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ 

مہلوکین کی شناخت راجپّا بنگوڈی، راگھویندرا، اکشئے شیو شرن، جئے شری، راکھی اور رشمیکا کے طور پر کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کار پر سوار تمام لوگ  وجئے پورا سے بنگلورو کی طرف سفر کر رہے تھے ۔ اس دوران ان کی کار کا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے کار بے قابو ہوگئی اور سڑک کی دوسری طرف سے آ رہی لاری سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی تیز تھی کہ کار کا آدھے سے زیادہ حصہ لاری کے اندر گھس گیا اور کار پر سوار تمام چھ لوگ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
    
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو  حکومت کی طرف سے فی کس 2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ 
    
حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ کوشٹگی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...