موغادیشو میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک و دیگر چھ زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2021, 12:43 PM | عالمی خبریں |

موغادیشو، 10؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے ضلع وبیری کے پولیس اسٹیشن میں ہوئے ایک خود کش بم دھماکے میں دو سینیئر پولیس افسران سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔ اس کی تصدیق پولیس اور طبی ذرائع نے کی ہے۔ صومالی پولیس کے ترجمان صادق عدن علی نے بتایا کہ اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں وبیری ضلع پولیس کمانڈر احمد بشانے اور والیو ایڈی پولیس ڈویژن کے نائب کمانڈر عبدی باسط بھی شامل ہیں۔

عدن علی نے بتایا کہ ’’ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ خودکش بم حملے میں دو سینئر پولیس افسران، تین فوجیوں اور ایک پڑوسی سمیت چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوئے ہیں‘‘۔ امین ایمبولینس کے ڈائریکٹر عبدالقادر عبد الرحمن حاجی عدن نے ژنہوا کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ان کی ٹیم نے چار لاشیں دیکھی ہیں اور تین زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ شدید تھا جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں میں خوف و ہراس کی کیفیت طاری ہوگئی ہے۔

یہ حملہ موگادیشو اور اس کے گردونواح میں سخت سیکورٹی کے درمیان ہوا ہے کیونکہ پولیس نے رمضان کے مقدس ماہ کے دوران وہاں کے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اضافی چوکیاں بنا رکھی ہیں۔ اس حملے کی فوری ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔