بغداد تین بم دھماکوں سے لرز اٹھا، 6 افراد ہلاک،15 زخمی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 27th November 2019, 10:01 PM | عالمی خبریں |

 بغدا د، دبئی27نومبر(آئی این ایس انڈیا) عراقی دارالحکومت بغداد میں سیکیورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق منگل کی رات تین مختلف بم حملوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی بغداد میں الشعب کالونی میں موٹرسائیکل پرنصب پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ جنوب مغربی علاقے البیاع میں بھی موٹرسائیکل پر نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔مشرقی بلدیہ محلے میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹا جس سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ان بم دھماکوں کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن داعش نے بغداد اور دیگر شہروں میں ایسے ہی حملے کیے ہیں۔ یکم اکتوبر سے عراق میں حکومت کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...