بنگلورو: منشیات کے دھندہ میں ملوث6افراد گرفتار،10کلو گانجہ ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 21st December 2021, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21؍دسمبر(ایس او  نیوز) نارتھ ڈویژن پو لیس نے منشیات دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے اس میں ملوث 6افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10کلو225گرام گانجہ ضبط کیا ہے۔نارتھ ڈویژن کی ہیبال،جے سی نگر اور مہا لکشمی لے آؤٹ پولیس چار معا مات میں ملوث 6افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ہیبال پو لیس نے دو معا ملات میں دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5کلو گانجہ ضبط کیا ہے۔ جے سی نگر پو لیس نے ایک معا ملہ میں 3افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے4.9کلو گانجہ ضبط کیا ہے،اسی طرح مہا لکشمی لے آؤٹ پو لیس نے ایک معا ملہ میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے325گرام گانجہ ضبط کیا ہے۔ نارتھ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر آف پو لیس ونائک پاٹل نے بتا یا کہ نارتھ ڈویژن پو لیس منشیات کے دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جار ی رکھے ہو ئے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔