پاکستان: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 6 مزدور ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 5th December 2022, 12:17 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 5؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں ایک زبردست گیس دھماکے میں کم از کم چھ مزدور ہلاک ہو گئے۔ میڈیا کو یہ معلومات دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ تقریباً 7 گھنٹے کی کوشش کے بعد تمام مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ہفتہ کو ضلع میں شاہراگ کوئلہ کان کے اندر چھ مزدور کام کر رہے تھے کہ کان میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کی وجہ سے اس کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، جس میں چھ مزدوروں کی موت ہو گئی۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دھماکے کی آواز دور تک سنائی دئی۔

حکام نے بتایا کہ کان کے اندر تقریباً 1500 فٹ گہرائی میں گیس کے زبردست دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے کان کا داخلی دروازہ بند ہو گیا۔ سنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں، مزدور کان کے اندر پھنس گئے اور دم گھٹنے اور جھلسنے سے ان مزدوروں کی موت ہوگئی۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد سماجی کارکن اور علاقے کے امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کر دی۔ سات گھنٹے کے آپریشن کے بعد مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ مزدوروں کی موت کی خبر سنتے ہی ان کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...